خبریں/تبصرے


محنت کش خواتین کا عالمی دن: این ایس ایف جموں کشمیر میں پروگرامات منعقد کریگی

مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ، ہجیرہ اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں ”خواتین کا سیاست میں کردار“ کے عنوان سے سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان سیمینارز کے دوران تاریخ میں خواتین کے سماجی و سیاسی کردار اور عہد حاضر میں جدوجہد کے تقاضوں پر سیر حاصل مباحثے تربیتی عمل کا حصہ رہیں گے۔ اس طرح خواتین کی سیاست کے میدان میں عملی شمولیت اور سیاسی تربیت کے حوالہ سے یہ سیمینارز اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

عورت مارچ لاہور کی اجازت سے انکار: لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

عورت مارچ لاہور کے منتظمین نے کہا ہے کہ عورت مارچ لاہور اپنے چھٹے سال 8 مارچ 2023ء کو ناصر باغ میں دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرنے والی خواتین کا عالمی دن منانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 6 مارچ، پیر کو اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں، عورت مارچ کے رضاکاروں کا کہنا تھا کہ ان کے مارچ کو سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری لاہور کی شہری انتظامیہ پر ہے کیونکہ یہ آئین کے آرٹیکل 16 کے تحت ان کا آئینی حق ہے۔

جرمنی: ٹرانسپورٹ پالیسیوں کے خلاف ماحولیاتی کارکنان سراپا احتجاج

جرمن دارالحکومت برلن اور دیگر شہروں میں جمعے کو ہزاروں کی تعداد میں موسمیاتی مظاہرین جمع ہوئے تاکہ گلوبل وارمنگ کے خلاف، خاص طور پر ٹرانسپورٹ کے شعبے میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو روکنے کے لیے حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کریں۔

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں ملٹرائزیشن اور طلبہ کی گرفتاریوں کیخلاف احتجاج

مقررین نے ملک بھر میں طلبہ کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو جبر اور دھونس کے ذریعے بے اختیار کرنا اور یونیورسٹی کیمپس کو عسکری چھاؤنی بنانے کی کوشش کرنا ہر گز کسی تعلیمی ماحول کی غمازی نہیں کرتا اور اس کے اثرات طلبہ کے لیے ہولناک ہوں گے۔

کرتار پور امن ملاقات: مستقل جنگ بندی اور معاشی ترقی کے اقداما ت کے فروغ پر زور

پاکستان اور بھارت کی امن کیلئے کام کرنے والی تقریباً 50 سے زائد سماجی تنظیموں کے کارکنوں اور رضاکاروں نے کرتارپور امن راہداری کے مقام پر 28 فروری 2023ء کو مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی کے فروغ کو یقینی بنایا جائے اور تمام ملکوں کو ویزا فری کیا جائے، تاکہ خطے کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے کی مکمل آزادی حاصل ہو اور مشترکہ سماجی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کو فروغ دیا جا سکے۔

مہنگائی کا نیا ملکی ریکارڈ: فروری میں شرح 31.6 فیصد تک بڑھ گئی

نقل و حمل یا ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں 50.45 فیصد، مشروبات اور تمباکو 49.2 فیصد، تفریح و ثقافت 48.05 فیصد، غذائی اشیا میں 47.59 فیصد، ریستوران اور ہوٹل کی قیمتوں میں 34.54 فیصد، فرنیچر اور گھریلو سامان کی قیمتوں میں 34.04 فیصد، متفرق اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں 33.29 فیصد، صحت 18.78، کپڑے اور جوتے 16.98 فیصد، ہاؤسنگ اور یوٹیلٹیز 13.58 فیصد، تعلیم 10.79 فیصد، مواصلات 3.69 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

آئی ایم ایف نے شرائط تبدیل کر دیں، حکومت بدسلوکی سے پریشان

آئی ایم ایف کے نامکمل قرض پروگرام کے ایجنڈے میں شامل چار آئٹمز میں مرکزی بینک کی شرح سود اضافہ، ڈالر کی افغانستان سمگلنگ روکنے، دوست ملکوں کی جانب سے قرض کی فراہمی کی تحریری یقین دہانیاں اور بجلی صارفین کیلئے 4 روپے فی یونٹ فنانسنگ لاگت سرچارج کئی سالوں تک عائد کرنے کی شرائط شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کو مانیٹری پالیسی پر بھی اعتراضات ہیں۔

ٹی ٹی پی خیبرپختونخواہ پر قبضہ کر کے ’شریعت‘ نافذ کرنا چاہتی ہے، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی ایک رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا مقصد حکومت پاکستان کو صوبہ خیبرپختونخوا سے باہر دھکیلنا اور فوج و ریاست کے خلاف دہشت گردی کی مہم چلا کر شریعت نافذ کرنا ہے۔