Day: اکتوبر 5، 2022

[molongui_author_box]

دانشور طبقہ سوشلزم سے کتراتا کیوں ہے؟ (تیسری قسط)

آخر میں ہم دیکھتے ہیں آڈلر خود بھی سوشلزم اور دانشور طبقے کے تعلق بارے خیال پرستانہ اور تجریدی کلئے بارے مطمئن نہیں۔ آڈلر کے اپنے پراپیگنڈے کے مطابق اس کے مخاطب وہ ذہنی مزدور نہیں جو سرمایہ دارانہ معاشرے میں پہلے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں بلکہ وہ اس نوجوان نسل سے مخاطب ہے جو یہ پیشہ اختیار کرنے جا رہی ہے یعنی طالب علم۔ اس کا ایک ثبوت تو یہ ہے کہ انہوں نے کتابچے کا انتساب ”ویانا کی آزاد طلبہ یونین“ کے نام کیا ہے بلکہ اس کتابچے یا تقریر کا خطیبانہ اور ایجی ٹیشنل لہجہ بھی اس بات کی چغلی کھاتا ہے کہ وہ طلبہ سے مخاطب ہیں۔ اس قسم کے لہجے میں آپ پروفسیروں، لکھاریوں، وکیلوں اور ڈاکٹروں سے بات نہیں کر سکتے۔ ابتدائی چند الفاظ کے بعد ہی یہ تقریر آپ کے حلق میں اٹک جائے گی۔

ایران: سکول طالبات کی حجاب اتار کر حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت

کئی طالبات نے اپنے کلاس رومز میں سر سے اسکارف اتار کر کھلے سر کے ساتھ تصویریں بنائیں، کچھ تصویروں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے تصویروں کی طرف نفرت انگیز اشارے کرتے ہوئے طالبات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوبل وارمنگ: دنیا زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بقا کیلئے زندگی یا موت کی کشمکش میں ہے، کیونکہ آب و ہوا کی افراتفری آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دنیا کے 20 امیر ترین ممالک کرۂ ارض کو زیادہ گرمی سے روکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

برکینا فاسو میں ایک سال کے دوران دوسری فوجی بغاوت

1987ء میں برکینا فاسو کے انقلابی رہنما تھامس سنکارا کے قتل کے پس پرد ہ سچائی سے پردہ اٹھانے کیلئے وقف ایک بین الاقوامی مہم جسٹس فار سنکارا کے کوآرڈی نیٹر عزیز فال کا کہنا ہے کہ ’امریکی فوجی مداخلت اور فرانسیسی استعمار کی میراث خطے میں عدم استحکام کا باعث بنی ہے۔ لوگ فرانس کے کردار اور امریکہ کے کردار سے بھی ناراض ہیں۔‘