Day: اکتوبر 28، 2022

[molongui_author_box]

ایسے معاشروں کی کہانی جہاں اقلیتیں وفاداری اور توقعات کی چکی میں پستی ہیں

بات دراصل جدید تھیٹر کے ذریعے کثیرالثقافتی معاشرے، انسانی رویوں، نفسیاتی الجھنوں اور ہجرت کے متعدد پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہے، مگر میں مرزا غالب کے ایک مصرعے سے نارویجن ڈرامہ ”سوفی صد“ پر انپے اس مضمون کاآغاز کرنا چاہتا ہوں: ”ڈبویا مجھ کو ہونے نے، نہ ہوتا میں توکیا ہوتا۔“

یہ لانگ مارچ جلد یا بدیر ناکامی کا سامنا کرے گا

ڈائر یکٹر جنرل آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس میں غیر معمولی شرکت سے ایک بات بالکل واضح ہو گئی کہ عمران خان کی صورت میں تیسری طا قت کو ملکی سطح پر مصنوعی طور تیار کرنے کی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی۔ یہ پریس کانفرنس اس تجربہ سے ناکامی کا اظہار کرنے کے لیے تھی اور خاص طور پر لانگ مارچ سے ایک روز پہلے اس پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے تمام قریبی رابطوں اور سیاست دانوں پر وا ضح کرنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ نہ چلیں اور ا نکا ساتھ نہ دیں۔ لانگ مارچ کا سیاسی انداز میں جواب پریس کانفرنس کر کے دیا گیا، دیگر ریاستی حربے اس کے بعد استعمال کئے جائیں گے۔ یہ وارننگ بھی تھی کہ ابھی سیاسی بات کر رہے ہیں پھر دوسرے طریقے سے بھی نپٹیں گے۔