Day: اکتوبر 21، 2022

[molongui_author_box]

پنجاب یونیورسٹی: پشتون اور بلوچ طلبہ کا احتجاجی دھرنا

پشتون ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ موومنٹ (جسے عام طور پر پشتون طلبہ کونسل کے نام سے جانا جاتا ہے) کے صدر ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف پشتون اور بلوچ طلبہ کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ سینکڑوں طلبہ ریاض خان کی رہائی اور طلبہ پر فائرنگ کرنے والے جمعیت کے طلبہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے وزرا کے متوازی وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعلیمی ٹاسک فورس قائم

اس ٹاسک فورس کے چیئرمین سابق وزیر تعلیم اور ق لیگ کے رہنما میاں عمران مسعود تعینات کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں وزارت تعلیم سکولز اور وزارت ہائیر ایجوکیشن تحریک انصاف کے وزرا کے پاس ہونے کے باوجود ایجوکیشن ٹاسک فورس میں مسلم لیگ ق کے تین موجودہ ایم پی اے بطور رکن رکھے گئے ہیں، جبکہ سابق ایم پی اے کو اس فورس کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

منافقت، موقع پرستی کا انجام نا اہلی

عمران خان کو 2018ء میں دھاندلی کے ذریعے لایا گیا۔ یہ نوے کی دہائی نہیں تھی۔ تحریک انصاف پر مبنی ہائبرڈ رجیم نے ہائبرڈ رجیم کی اپنی چیخیں نکلوا دیں۔ یہ منصوبہ رول بیک کرنے کا فیصلہ ہوا۔ نواز شریف اور بھٹوخاندان تو موروثی سیاست کرتے ہیں۔ ایک کے ہاتھ سے کرسی جاتی ہے تو وہ اپنی اولاد کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے چپ چاپ گھر چلا جاتا ہے۔
عمران خان موروثی سیاست کی بجائے شخصیت پرستی کا نمونہ تھا۔ عمر بھی ستر سال۔ اولاد نے سیاست میں آنا نہیں۔ انتظار کے لئے زیادہ سال بچے نہیں۔ بوکھلاہٹ میں ہر ممکن طریقے سے اقتدار بچانے کی کوشش ہوئی۔ اس کا یہ فائدہ تو ضرور ہوا کہ کھوئی ہوئی مقبولیت کافی حد تک بحال ہو گئی مگر فوج ایسی بد ظن ہوئی کہ اب عمران خان کو اگلی باری بھی شائد کبھی نہ ملے۔