متعدد میڈیا واچ ڈاگز نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرنیو الی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی دستاویزی فلم ’انڈیا: دی مودی کوئسچین‘ پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کی ہے۔ فلم کے کلپس کو بھارت میں آن لائن رسائی یا شیئر کرنے سے روکنے کیلئے ہنگامی اختیارات کے استعمال پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔
