Day: فروری 9، 2023

[molongui_author_box]

7 واں فیض فیسٹیول 17 تا 19 فروری، فیض امن میلہ 12 فروری کوہو گا

میلے میں ریڈیکل کتابوں کے سٹال بھی لگائے جائیں گے اور میلے کے شرکاء سے بشریٰ گوہر، احمد رافع عالم، ڈاکٹر عمار علی جان، امتیاز عالم، فاروق طارق، خورشید احمد، ڈاکٹر اشرف نظامی، سلیمہ ہاشمی سمیت دیگر خطاب کرینگے۔

ایران: تحریک کی حمایت اور پھانسیوں کیخلاف آن لائن پٹیشن، قارئین سے دستخط کی اپیل

ایران میں ’عورت، زندگی، آزادی‘ کے نعرے پر ابھرنے والی انقلابی تحریک کی حمایت کرنے اور حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں کے طور پر مظاہرین کو پھانسیاں دینے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کرنے کیلئے ایک آن لائن پٹیشن دائر کی گئی ہے، جو دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں ہے اور تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

جنرل پرویز مشرف: روشن خیال نہ اعتدال پسند

مشرف کی وراثت آئینی حکم کی خلاف ورزی ہے، بلوچستان میں موت اور تباہی کا کھیل ہے، طالبانائزیشن کی وہ فصل ہے، جس کے گرداب میں ملک آج بھی پھنسا ہے اور جھوٹ اور فریب سے بھرا کیریئر ہے۔ میڈیا پر ان کی لاش پاکستان بھیجے جانے کی خبریں ہیں، کراچی میں ان کے تیسرے بڑے اور آخری سفرکی ذلت آمیز داستان رقم ہو رہی ہے۔ ایک سزا یافتہ آمر کے طور پر جو نہ تو لبرل تھا اور نہ ہی اعتدال پسند۔

’ہمارا جسم تمہاری مرضی‘: 40 فیصد پاکستانی خواتین کو جسمانی یا جذباتی تشدد کا سامنا

شرکا کو قانونی فریم ورک کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، جیسا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات کی روک تھام کیلئے بنائے گئے تین قوانین بشمول پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائلنس ایکٹ 2016ء، گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ ایکٹ سندھ 2013ء اور گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ ایکٹ بلوچستان 2014ء، جبکہ گھریلو تشدد (روک تھام اور تحفظ) ایکٹ 2020ء زیر التوا ہے۔

ملیحہ لودھی، عابدہ حسین نے جنرل مشرف کو مارشل لا لگانے کیلئے اکسایا

انہوں نے مشرف سے ایک ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کا کہنا تھا کہ جب وہ آرمی چیف تھے تو بہت سارے سیاستدان انہیں کہتے تھے کہ آپ ’کو‘ کر دیں۔ ان سیاستدانوں میں مسلم لیگ ن کے لوگ بھی شامل تھے۔