Day: فروری 16، 2023

[molongui_author_box]

اسلام آباد میں والہانہ استقبال: اس سر زمین پر سامراجی عزائم تسلیم نہیں کرینگے، علی وزیر

استقبالی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے علی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ ملک ہمارا ہے، اس میں بسنے والا چاہے بلوچ ہو، سندھی ہو، مظلوم پنجابی ہو یا پشتون ہو ہم ان سب کی نجات اور آزادی کی جنگ لر رہے ہیں۔

پاکستان میں افغان مہاجرین کی حالت زار

بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے ساتھ مل کر آنے والے معاشی دیوالیہ پن کی وجہ سے پاکستان میں زینوفوبیا (قومیت یا نسل کی وجہ سے تعصب اور نفرت) شدت اختیار کر گیا ہے۔ مہاجرین کو جرائم، منشیات اور دہشت گردی کا ذمہ دار قراردیا جاتا ہے۔ افغان مہاجرین کی لیبر مارکیٹ (خاص طور پر تعمیراتی اور زرعی کام) میں شراکت اور پاکستانی کاروبار (ٹرانسپورٹ اور فوڈ) میں سرمایہ کاری غیر تسلیم شدہ ہے۔ صحت اور رہائش پر ان کے اخراجات اور 2 ارب روپے،جو ان کے بیرون ملک رشتہ دار انہیں پاکستان کے بینکنگ چینلوں کے ذریعہ بھیجتے ہیں، اسے بھی نظرانداز کیا جاتا ہے۔

فیض فیسٹیول میں خصوصی سیشن: ’مہر و وفا کے باب: فیض احمد فیض کی سوانح حیات‘

انہوں نے فیض احمد فیض کی سوانح عمری انگریزی میں ’لو اینڈ ریوولوشن: فیض احمد فیض‘ (Love and Revolution: Faiz Ahmed Faiz) کے عنوان سے تحریر کی تھی۔ ’مہر و وفا کے باب: فیض احمد فیض کی سوانح حیات‘ اسی کا ترجمہ ہے۔

7 واں ’فیض فیسٹیول‘ 17 فروری کو شروع ہو گا، 3 روزہ شیڈول جاری

7 واں تین روزہ فیض فیسٹیول 17 فروری سے لاہور کے الحمرا ہال میں شروع ہو رہا ہے۔ فیسٹیول کے پروگرامات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
فیسٹیول میں شفقت امانت علی خان کے پروگرام کے علاو ہ تمام پروگرامات میں داخلہ مفت ہو گا۔
جمعہ کو پہلے روز افتتاحی تقریب شام 4 بجے منعقد ہو گی، جس کے فوری بعد لائیو کیلیگرافی پرفارمنس ہو گی۔ شام 6 بجے اجوکا تھیٹرکا پلے ’انہی مائی دا سفنہ‘ پیش کیا جائے گا، جبکہ 7 بجے شام شفقت امانت علی کے ساتھ ایک شام کے نام سے شفقت امانت علی کی پرفارمنس ہو گی۔