Month: 2023 اپریل

[molongui_author_box]

جموں کشمیر: وزیراعظم کی عدالتی نااہلی اور نئے انتخاب کا معمہ

اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ یہ معاملہ پاکستان میں جاری سیاسی اور ریاستی بحران کی وجہ سے طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اس خطہ میں حکومتیں ہمیشہ پاکستان کی مرہون منت ہی رہی ہیں۔ پاکستانی وفاق میں جو جماعت حکومت میں ہوتی ہے، وہی اس خطہ میں حکومت قائم کرتی ہے۔ تاہم اڑھائی سال بعد جب پاکستان میں حکومت تبدیل ہوتی ہے تو اس خطے کی حکومت تبدیل کرنے اور عدم اعتماد کے ذریعے اپنی مرضی کا وزیراعظم لانے کی کوششیں شروع ہو جاتی ہیں۔

بشریٰ گوہر کا زلمے خلیل زاد سے سوال: آپ نے مادر وطن کو کتنے میں بیچا؟

بشریٰ گوہر نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے انٹرویو کے رد عمل میں کئے گئے زلمے خلیل زاد کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے اپنے مادر وطن افغانستان کو طالبان دہشت گردوں کے حوالے کرنے کیلئے کتنے فیصد بھتہ لیا؟‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’آپ پر انسانیت کے خلاف جرائم کے لئے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ افغانوں کو بھیڑیوں کے آگے پھینک دیا گیا ہے۔ افغانستان کو آزاد کرو۔‘

آخری ری ایکٹرز کی طاقت ختم: جرمنی نے جوہری توانائی کے دور کا خاتمہ کر دیا

’الجزیرہ‘ کے مطابق بہت سے مغربی ممالک گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کیلئے جوہری توانائی میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہے ہیں، جبکہ جرمنی اپنے جوہری دور کا خاتمہ کر رہا ہے۔ برسوں کے تناؤ کے بعد جرمنی نے 2011ء میں جوہری توانائی کو قطعی طور پر چھوڑنے کا عہد اس وقت کیا تھا، جب جاپان کے فوکوشیما حادثے کے بعد فضا میں پھیلنے والی تابکاری نے دنیا کو خوفزدہ کر دیا تھا۔

سوڈان: اقتدار کیلئے فوج کے مابین لڑائی، متعدد جنگجو اور 56 شہری ہلاک

اتوار کے روز عینی شاہدین نے خرطوم، اومدرمان اور قریبی علاقوں میں بھاری توپ خانے کی فائرنگ کی آواز سنی اور پورڈ سوڈان کے بحیرہ احمد کے شہر میں بھی فائرنگ کی آوازیں سنی گئی، جہاں پہلے لڑائی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔

پلوامہ حملہ مودی سرکار کی نااہلی کا نتیجہ تھا: سابق کشمیری گورنر ستیہ پال ملک

پلوامہ میں خودکش حملے کے دوران فروری 2019ء میں بھارت کے زیر انتظام کشمیرکے گورنر ستیہ پال ملک نے ایک دھماکہ خیز انٹرویو میں کہا ہے کہ یہ حملہ مودی حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ تھا اور اگر یہ غلطیاں نہ کی جاتیں تو حملے میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی جانیں بچا ئی جا سکتی تھیں۔ اس حملے میں بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس، سی آر پی ایف کے چالیس سپاہی ہلاک ہوئے تھے۔

مشال خان کی شہادت

سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جرنل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’مشال خان کی شہادت‘

مشال خان اور شہدا جلیانوالہ باغ کی یاد میں پاکستان و جموں کشمیر میں تقریبات

6 سال قبل عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان طالبعلم رہنما مشال خان اور برطانوی جبر کے خلاف احتجاج کے دوران فوجی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے جلیانوالہ باغ کے شہدا کی یاد میں پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے شہروں میں مختلف تقاریب منعقد کی گئیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں پسماندہ ملکوں سے متعلق کچھ اہم حقائق

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی کی تازہ رپورٹ کچھ اہم حقائق منظر عام پر لائی ہے جو عالمی سرمایہ دارانہ معیشت کی عمومی زوال پذیری اور بڑھتے ہوئے قرضوں کے پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک پہ اثرات کا احاطہ کرتے ہیں۔

فرانس: پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاج جاری، 6 لاکھ افراد سڑکوں پر

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ریٹائرمنٹ کی عمر 64 سال تک بڑھانے کے غیر مقبول منصوبے کے خلاف فرانس بھر کے شہروں اور قصبوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز ہونے والے فیصلے سے قبل 6 لاکھ کے قریب افراد نے سڑکوں پر مارچ کئے۔