Month: 2023 نومبر


مارکس کے خطوط

جہاں تک میری ذات کا تعلق ہے، جدید معاشرے میں طبقوں کے وجود یا ان کے مابین جدوجہد بارے دریافت کرنے کا سہرا کسی صورت میرے سر نہیں باندھا جا سکتا۔ مجھ سے بہت پہلے بورژوا تاریخ دان اس طبقاتی جدوجہد کے تاریخی ارتقا جبکہ بورژوا معیشیت دان طبقوں کی معاشی بنت بارے بیان کر چکے تھے۔
میں نے جو نیا کیا وہ یہ ثابت کرنا تھا:
۱)کہ طبقوں کا وجود پیداوار میں ارتقا کے دوران مخصوص تاریخی مرحلے سے جڑا ہوتا ہے،
۲)کہ طبقاتی جدوجہد لازمی طور پر پرولتاری آمریت کا راستہ ہموار کرتی ہے،
۳) کہ یہ پرولتاری آمریت ہی تمام طبقوں کے خاتمے اور غیر طبقاتی سماج کے قیام کی جانب جانے کے لئے ایک عبوری مرحلہ ہے۔

جموں کشمیر: بل جمع نہ کروانا ملک دشمن ایجنڈا قرار، کنکشن منقطع کر دیئے گئے

بدھ کے روز علی سوجل بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال شروع کی گئی ہے، یہ ہڑتال کنکشن بحال ہونے تک جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کھائی گلہ بازار میں بھی مرکزی چوک سے سڑک ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ پانیولہ بازار کے مقام سے بھی مظفرآباد روڈ کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔ اس طرح پونچھ کا مظفرآباد سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

بلوچ عوام کا اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ اور تربت میں ہڑتال، احتجاجی دھرنا

لاپتہ بلوچ نوجوان راشد حسین بلوچ کی بازیابی کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ دوسری جانب تربت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ماروائے عدالت بلوچ نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاجی دھرنا آج 7ویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔

فلسطین کے حق میں تقریریں ’بی بی سی‘ نے سنسر کر دیں

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز(بافٹا) کے دوران ایوارڈ جیتنے والی ہدایت کار ایلیڈ منرو نے اپنی تقریر میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ تاہم برطانوی سرکاری نشریاتی ادارے برٹش براڈ کاسٹنگ(بی بی سی) پر الزام ہے کہ انہوں نے فلسطین کے حق میں ہونے والی تقریر کو کوریج کا حصہ نہیں بنایا۔

امریکہ: بچوں کی خوراک میں زرعی کیڑے مار ادویات کی باقیات کا انکشاف

’ٹیلی سور‘ کے مطابق ورکنگ گروپ نے کہا کہ امریکہ میں تقریباً38فیصد روایتی یا غیر نامیاتی بچوں کے کھانے میں زہریلی کیڑے مار ادویات پائی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 58روایتی بچوں کے کھانوں میں سے 22میں کم از کم ایک کیڑے مار دوا کی باقیات کا پتہ چلا ہے۔

احمقوں کی سامراج مخالفت

قبل از اسلام بت پرست عہد کے نئے سال کے موقع پر ہونے والا جشن نو روز پچھلے دو سال سے منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر نوجوان مرد اور بے نقاب نوجوان خواتین مذہبی پولیس کو اس کے کالے کارناموں پر لعن طعن کرتے ہیں۔ یہ محض آغاز ہے لیکن اس سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ تجربے سے سیکھتے ہیں۔ تجربے امریکی بموں کی نسبت کہیں بہتر استاد ہیں۔ وجہ مختصراً یہ ہے کہ حکومت کے پاس کوئی بہانہ نہیں اور نئی نسل کسی جھوٹ پر یقین کرنے کو تیار نہیں۔ اکثریت ملاؤں اور ان کے مذہب سے غیر معمولی نفرت کرتی ہے۔

گلوبلائزیشن اور میڈیا سامراج: مدیر جدوجہد سودرتورن یونیورسٹی میں 5 دسمبر کو مقالہ پیش کریں گے

یہ مقالہ ’گلوبلائزیشن کے عہد میں میڈیا سامراج: ہندوستان،پاکستان کا مقدمہ‘ کے موضوع پر ہے۔ اس سیمینار کا اہتمام سودرتورن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز نے کیا ہے۔ یہ سیمینار سالانہ لیکچر سیریز کا حصہ ہے جس کا اہتمام شعبہ ابلاغیات و میڈیا اسٹڈیز کرتا ہے۔

جموں کشمیر کے 32، جی بی کے 26 افراد شیڈول فور میں، ایک خاتون بھی شامل

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کے قانون1997کے مطابق اگر کوئی خفیہ ادارہ کسی فرد کے دہشت گرد تنظیم کے ساتھ بالواسطہ یا بلاواسطہ تعلق سے متعلق حکومت کو رپورٹ کرے تو اس شخص کو ایک فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، جسے شیڈول فور کہا جاتا ہے۔

بھوپال سے بلدیہ ٹاون کراچی تک

اپنی پی ایچ ڈی کی ریسرچ کے سلسلے میں جب میں نے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری کامریڈ ناصر منصورکا انٹرویو کیا تو میڈیا کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کامریڈ صرف میڈیا کا شکوہ نہیں ہے بلدیہ ٹاون فیکٹری کے مزدور اس ملک کے دانشوروں اور ادیبوں کی بھی توجہ نہیں حاصل کر سکے کسی نے ان پر نظم نہیں لکھی، انہیں افسانے اور ناول کا موضوع نہیں بنایا صرف جواد احمد نے ایک گانا لکھا ۔ ان کا شکوہ بجا ہے پاکستان میں انٹرٹینمنٹ میڈیا نے بھی ایک ڈرامہ یا شارٹ فلم بلدیہ ٹاون فیکٹری کی آگ میں شہید ہونے والے مزدوروں پر نہیں بنائی۔
’’دی ریلوے مین‘‘ میں جب ٹرین میں چوری کرنے والا چور سٹیشن ماسٹر سے کہتا ہے کہ ’’آپ کا ڈیپارٹمنٹ بہادری پر کوئی میڈل نہیں دیتا؟‘‘ تو وہ جواب دیتا ہے کہ وہ صرف اپنی ڈیوٹی کر رہے تھے ۔