امریکہ کی یونیورسٹی میں سینکڑوں طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ طالبعلم غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین پر اسرائیل کی تقریباً7ماہ سے جاری جنگ کی معاونت کرنے والی کمپنیوں سے حکومت کی علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
’الجزیرہ‘ کے مطابق بوسٹن میں پولیس نے نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپ کو صاف کرتے ہوئے تقریباً100افراد کو حراست میں لیا۔
مڈویسٹ میں بلومنگٹن کی انڈیانا یونیورسٹی کیمپس سے بھی پولیس نے احتجاجی کیمپ اکھاڑ کر 23افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ایریزانا اسٹیٹ یونیورسٹی میں 69طلبہ کو گرفتار کر کے کیمپ ختم کیا گیا ہے۔
دریں اثناء سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں کم از کم80افراد کو گرفتار کیا گیا۔
