خبریں/تبصرے


علی وزیر کی گرفتاری کے خلاف آج صبح 9 بجے وانا بازار میں احتجاج ہو گا

جیل میں علی وزیر کی صحت کی خرابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ایم این اے محسن داوڑ سمیت متعدد رہنماؤں نے علی وزیر کی وہیل چیئر پر عدالت پیشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مناسب علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ علی وزیر کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ڈس انفو لیب: کشمیر عالمی لابنگ کرنیوالے چند خاندانوں کیلئے پیسہ بنانے کی مشین ہے

جموں کشمیر کی داستان عالمی سطح پر سپانسر شدہ داستان ہے۔ حقیقی داستان کو عالمی سطح پر کہیں بھی، کبھی بھی سامنے ہی نہیں آنے دیا گیا۔ یہ اس خطے کے نوجوانوں اور محنت کشوں پر ہی منحصر ہے کہ وہ اپنی تاریخ کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے اپنی داستان کو عالمی افق پرخود سامنے لے آئیں اور نسل انسانی کی بقا کے نئے راستوں کی بنیادیں رکھیں۔

شیخ رشید کے دباؤ پر جیو نے صحافی ارشاد قریشی کو نکال دیا

حامد میر نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید ایک پریس کانفرنس میں ارشاد قریشی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر ناراض ہو گئے جس کے بعد انہوں نے فون پر جیو انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ارشاد قریشی یا تو معافی مانگیں، بصورت دیگر ان کو برطرف کیا جائے۔

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مرکزی کنونشن 9 اکتوبر کو مظفر آباد میں منعقد کرنے کا اعلان

ہم جے کے این ایس ایف کی اس میراث کو نئی نسل میں منتقل کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور اس خطے سے ہر طرح کے استحصال اور محرومی کے خاتمے اور ایک طبقات سے پاک منصفانہ معاشرے کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔

کشمیر میں کرکٹ بھی طالبان کے حوالے: ٹیم اونر جہادی، مرکزی سپانسر ای سی ایل پر

سپانسر شپ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ لیگ کے مرکزی سپانسر ایس آر جی (سیف الرحمان گروپ) نیب سے 11 اگست تک کی ضمانت پر رہا ہیں، انکے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے جبکہ راولاکوٹ کی ٹیم کے مالک ولی جان آفریدی سابق فاٹا کے علاقے میں 2 سال قبل تک پہلے ’گڈ‘(اچھے) اور بعد ازاں ’بیڈ‘(برے) طالبان کے کمانڈر رہ چکے ہیں۔