خبریں/تبصرے


فلسطین میں 15 سال کے بعد انتخابات

عباس صدارتی فرمان کا ایک پیکیج جاری کریں گے جو قانون سازی اور صدارتی انتخابات کی تاریخوں کے ساتھ ساتھ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی قانون ساز تنظیم فلسطینی نیشنل کونسل کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئے تاریخیں طے کرے گا۔

ایم این اے علی وزیر کی نا اہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے علی وزیر کو گرفتار کر کے کراچی پولیس کے حوالے کیا تھا جہاں ان کے خلاف ایک جلسے میں پاکستان کے اداروں کے خلاف تقاریر کرنے اور بغیر اجازت جلسہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

2021ء ’جدوجہد‘ کا سال ہو گا: 11 جنوری تک سالانہ چھٹی کا اعلان

یہ ’روزنامہ جدوجہد‘کی اشاعت کا دوسرا سال تھا۔ اپریل 2019 ء میں اپنے آغاز سے لے کر اب تک، ’روزنامہ جدوجہد‘نے ترقی کا سفر جاری رکھا۔ یہ آپ کی مسلسل مدد اور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ ہمیں امید ہے آپ انقلابی یکجہتی کا یہ اظہار آنے والے سال اور مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔

بریگزٹ معاہدہ ہوتے ہی سکاٹ لینڈ نے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کا مطالبہ کر دیا

”اسکاٹ لینڈ نے اس میں سے کسی کو ووٹ نہیں دیا اور ہماری پوزیشن پہلے سے واضح رہے، اسکاٹ لینڈ کو اب یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک آزاد ملک کی حیثیت سے اپنا مستقبل منتخب کرے اور ایک بار پھر یورپی یونین کی رکنیت کے فوائد حاصل کرے۔“