خبریں/تبصرے


جے این یو انتخابات میں بائیں بازو کا کلین سویپ، 28 سال بعد دلت صدر منتخب

بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں کے اتحاد لیفٹ یونٹی نے جواہر لال نہرے یونیورسٹی (جے این یو) میں طلبہ یونین کے انتخابات میں کلین سویپ کیا ہے۔ لیفٹ یونٹی نے مرکزی پینل کی چاروں نشستیں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری جیت لی ہیں۔
’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق جے این یو طلبہ یونین کے انتخابات جمعہ کو ہوئے تھے لیکن نتائج کا اعلان اتوار کو کیا گیا۔ یہ 2019کے بعد یونیورسٹی میں ہونے والے پہلے طلبہ یونین انتخابات ہیں، جو کورونا وبائی مرض کے باعث 4سال کے وقفے کے بعد ہوئے۔

بھارت: رواں سال پہلے ڈھائی ماہ میں عیسائیوں پر 150 سے زائد حملے ہوئے

دہلی میں واقع سول سوسائٹی تنظیم یونائیٹڈ کرسچن فورم نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے 2024ء کے پہلے ڈھائی ماہ کے دوران بھارتی عیسائیوں کے بنیادی حقوق میں بڑے پیمانے پر گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

لداخ: لیہ میں بھوک ہڑتال کا 20 واں روز، کارگل میں بھی بھوک ہڑتال شروع

کارگل ڈیموکریٹک الائنس(کے ڈی اے) کے 200سے زائد رضاکاروں نے تین روزہ بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ روز 24مارچ کو کارگل کے حسینی پارک میں شروع ہونے والی اس بھوک ہڑتال میں سیاسی، مذہبی اور سول سوسائٹی کے گروپوں نے بڑے پیمانے پر شرکت کی۔

بھگت سنگھ کا یوم شہادت: این ایس ایف کی اندرون و بیرون ریاست سرگرمیاں

بھگت سنگھ کے نظریات و افکار اور اس کی جدوجہد آج بھی انقلابی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ سامراجی گماشتوں اور مقامی بورژوا نمائندگان نے نہ صرف بھگت سنگھ کو شہید کیا بلکہ اس کی شہادت کے بعد بھی تاریخ سے بھگت سنگھ کے کردار اور لڑائی کو مٹانے کی ناکام کوشش کی۔ ان حربوں سے ناکام ہو کر بھگت سنگھ کی جدوجہد کو توڑ موڑ کر پیش کرتے ہوئے اس پر قوم پرستی یا مذہبی انتہا پسندی کا الزام لگانے کی بیہودہ واردات میں بھی حکمران طبقے کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھگت سنگھ جس نے محض تئیس برس کی عمر میں تختہ دار پر لٹک کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا یقینی طور پر انسانی تاریخ میں جبر کے خلاف شجاعت و دلیری اور اپنے مقصد کے حصول کی خاطر قربانی کی ایک بے نظیر مثال ہے۔ اس قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا بلکہ انقلابی نوجوانوں کے لیے یہ ایک شکتی، حوصلے اور انقلاب سے لگن کا ایک درخشاں باب جس سے سیکھتے ہوئے بھگت سنگھ کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کو جاری و ساری رکھنا ہو گا۔

بحریہ ٹاؤن سے منسلک فرم پر 23 ارب کی منی لانڈرنگ کا الزام، مقدمہ سست روی کا شکار

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کی گئی ایک انکوائری میں ایک تجارتی کمپنی وکی ٹریڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اربوں روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا پتہ چلا ہے۔ مذکورہ کمپنی ملک کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپر بحریہ ڈاؤن سے منسلک بتائی جا رہی ہے۔

امریکہ آئی ایم ایف کو کیسے کنٹرول کرتا ہے؟ بلاکنگ اقلیت کے طور پر

دوسری عالمی جنگ کے خاتمے پر امریکہ میں بریٹن ووڈ کے مقام پر ورلڈبنک اور آئی ایم ایف کی بنیاد رکھی گئی تو مقصد جنگ سے تباہ حال یورپی ممالک کی بحالی تھی۔ ان اداروں کو، جو اب اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ہیں، بنانے کے لئے لگ بھگ چالیس سے زائد ریاستیں جمع ہوئیں کیونکہ ایشیا اور افریقہ کے بہت سے ممالک کو ابھی آزادی ہی نہ ملی تھی۔ اب آئی ایم ایف کے 190 رکن ممالک ہیں۔

فنکاروں نے امریکی فوج کی سرپرستی میں منعقدہ فیسٹیول کا بائیکاٹ کر دیا

70سے زائد امریکی فنکاروں اور پینلسٹوں نے ساؤتھ بائی ساؤتھ ویسٹ(ایس ایکس ایس ڈبلیو) فیسٹیول کا بائیکاٹ کیا ہے۔ فنکاروں نے یہ فیصلہ امریکی فوج کے فیسٹیول کے ساتھ تعلقات منظر عام پر آنے اور یہ واضح ہونے کے بعد کیا کہ امریکی فوج اس فیسٹیول کی سرپرستی کر رہی ہے۔ فنکاروں نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر امریکی فوج کی سرپرستی میں منعقدہ فیسٹیول میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔

بورس کاگارلٹسکی اور دیگر جنگ مخالف روسی قیدیوں کی رہائی کیلئے پٹیشن دائر

روس کے معروف سوشلسٹ دانشور اور جنگ مخالف کارکن ڈاکٹر بورس کاگارلٹسکی اور دیگر جنگ مخالف قیدیوں کی رہائی کیلئے آن لائن پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ یہ پٹیشن ’بورس کاگارلٹسکی انٹرنیشنل سولیڈیریٹی کیمپین‘ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

مظفر آباد: سرکاری ملازمین کے احتجاجی دھرنے، اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں صحت کے قومی پروگرام ایم این سی ایچ میں کام کرنے والے 1200سے ز ائد مرد و خواتین ملازمین مستقل ملازمت کے حصول کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔ ملازمین نے گزشتہ 10روز سے مظفرآباد کے چھتر چوک میں احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔ یہ ملازمین گزشتہ 15سالوں سے فراز سرانجام دے رہے ہیں۔