خبریں/تبصرے


بھارت بند: ملک گیر عام ہڑتال میں 25 کروڑ سے زائد محنت کشوں کی شرکت

ہندوستانی ٹریڈ یونینوں کے مطالبات حقیقی ہیں، خاص طور پر وبائی مرض کے بعد پھیلنے والی بیروزگاری اور ملازمتوں کے خاتمے کی وجہ سے حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹریڈ یونینوں کو سنیں اور معاملات کو حل کیا جائے۔

عمار جان کی گرفتاری ساتھیوں نے ناکام بنا دی، پیر کو حنا جیلانی درخواست ضمانت دائر کریں گی

یاد رہے گذشتہ سال بھی 29 نومبر کو ہونے والے طلبہ یکجہتی مارچ کے بعد عمار علی جان اور فاروق طارق سمیت چھ رہنماؤں پر غداری کے مقدمے بنائے گئے جبکہ ایک طالب علم رہنما عالمگیر وزیر پہلے لاپتہ کئے گئے پھر انہیں کئی ماہ تک جیل میں بند رکھا گیا۔ یہ سب رہنما ابھی تک غداری کے مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔

سانحہ علی آباد ہنزہ: بابا جان اور افتخار کربلائی کو رہا کر دیا گیا

واضح رہے کہ اگست 2011ء میں عطا آباد جھیل کے متاثرین کو معاوضہ جات اور رہائش کی جگہ فراہم کرنے کے مطالبے پر بابا جان اور افتخار کربلائی کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں شریک مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور فائرنگ کی تھی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو مظاہرین کی موت ہو گئی تھی۔

چھت پر لگا ڈھیروں سونا غریبوں کو کیوں نہیں دیتے؟ میرا ڈونا کا پوپ سے سوال

”میں ویٹیکن میں تھا اور میں نے سونے سے بنے تمام چھت دیکھے اور اس کے بعد میں نے پوپ کو یہ کہتے سنا کہ چرچ غریب بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہت پریشان ہے۔ پھر کچھ کرتے کیوں نہیں اپنی چھت فروخت کر دو۔“