مورخہ 3 جون کواعلیٰ سطح کے وفاقی ادارے ’اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی‘میں سٹیل ملز کی نجکاری اور تمام محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کے احکامات جاری کئے گئے، اس فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے سٹیل ملز کے محنت کشوں نے تحریک کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن کی جانب سے فوری طور پر سٹیل ملز کے محنت کشوں کے لئے بھرپورمہم کا آغاز کیا گیا۔ مورخہ 4 جون سے سٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف پی ٹی یو ڈی سی کی جانب سے احتجاجات کا سلسلہ شروع ہے۔
