خبریں/تبصرے


پشاور دھماکہ: پولیس اہلکاروں کا احتجاجی مظاہرہ، اجتماعی استعفے کے پیغامات

’سننے میں آ رہا ہے کہ یہ خود کش دھماکہ نہیں تھا، ابھی یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ خود کش ہے، یا ڈرون ہے، سننے میں یہ آرہا ہے کہ یہ کچھ اور ہے۔ ہم سوال کرتے ہیں کہ پولیس حفاظت میں ہے، یا نہیں۔ پنجاب میں سکیورٹی بھی نہیں ہے، پھر بھی سب ٹھیک چل رہا ہے، یہاں سکیورٹی بھی ہے، لیکن کچھ ٹھیک نہیں ہے۔‘

تقسیم کے 75 سال: ’مدیر جدوجہد‘ یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے ویبینار میں

برصغیر کی تقسیم کے 75 سال اور بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال کو یاد کرتے ہوئے یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے انسٹیٹیوٹ آف دی ایڈوانس سٹڈی آف انڈیا (یو پی آئی اے ایس آئی) کے زیر اہتمام 10 فروری بروز جمعہ شام 7 بجے ویبینار منعقد کیا جا رہا ہے۔

لاہور: دہشتگری کے خلاف آج احتجاجی ریلی منعقد ہو گی

دہشت گردی نامنظور، دہشتگردوں کی معاونت بند کی جائے سمیت دیگر مطالبات کے گرد اس احتجاجی ریلی میں شرکت کیلئے لاہور اور گردونواح کے تمام ترقی پسند، انسان دوست نوجوانوں اور محنت کشوں سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

برطانیہ: کل تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال ہو گی

یکم فروری کو دن بھر کام کی جگہوں پر ہڑتالیں اور دھرنے دیئے جائیں گے، جبکہ دن کے آخر میں برطانیہ کی واحد ٹریڈ یونین فیڈریشن (ٹی یو سی) کے زیر اہتمام انگلینڈ اور ویلز کے درجنوں شہروں میں مظاہرے اور ریلیاں ہونگی۔

امریکہ: 29 سالہ سیاہ فام نوجوان کی پولیس تشدد سے ہلاکت کیخلاف ملک گیر احتجاج

’اے پی‘ کے مطابق پولیس ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وحشیانہ مارپیٹ اور گرفتار میں ملوث پولیس افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق افسر پریسٹن ہیمفل کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

حقوقِ خلق پارٹی کا لاہور میں آوازِ خلق مارچ، ہزاروں کی شرکت

مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حقوقِ خلق پارٹی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عمار علی جان نے کہا کہ عوام صاف پانی، قبرستان، شناختی کارڈ اور دیگر بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں جبکہ حکمران اپنی آپس کی لڑائیاں لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پریشان ہیں، دکھی ہیں، بے بس ہیں۔ پاکستان پتہ نہیں ڈیفالٹ ہو یا نہ ہو مگر غریب ڈیفالٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے مہینے کے آغاز میں ایک نیا منی بجٹ آرہا ہے جبکہ عوام پر 200 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ دوسری جانب ہم دیکھ رہے ہیں کہ لاہور کا جم خانہ کلب جو امیروں کی عیاشی کا اڈا ہے، سال میں صرف 5 ہزار ٹیکس دیتا ہے، انہوں نے بتایا کہ یو این ڈی پی کی ایک رپورٹ کے مطابق اشرافیہ کو 2.7 کھرب کی مراعات دی جارہی ہیں اس لئے کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان صرف امیروں کیلئے ایک فلاحی ریاست ہے۔

کشمیری طلبہ کی نیشنل پریس کلب میں سرگرمیاں پولیس اجازت سے مشروط

چند روز قبل پریس کلب کے باہر ٹریڈ یونینوں کے ایک احتجاجی پروگرام میں شریک جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنان کو گرفتار کیا گیا اور تھانہ سٹی راولپنڈی میں انہیں کچھ دیر حبس بے جا میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

تم عورت ہو، ڈائریکٹر جنرل حج نہیں بن سکتی: وزیر مذہبی امور

’یہ حج ایک دینی مشن ہے اور پوری دنیا کے مسلمان وہاں آتے ہیں۔ ہمارے حج کا سارا دارومدار ڈی جی حج پر ہوتا ہے اور لوگ اسی کو دیکھتے ہیں۔ تو اگر خود اسکی صورت اورسیرت سنت کے مطابقنہ ہو تو پاکستان کا میسج دنیا کو کیا جائے گا کہ یہ ایک دینی ملک ہے یا نہیں۔‘

مشرق وسطیٰ میں مذہب نہیں جمہوریت زیادہ مقبول ہے؟ عرب رائے عامہ انڈکس 2022ء

ایک درجن سے زیادہ عرب ملکوں میں کئے گئے رائے عامہ کے ایک حالیہ سروے کے مطابق جمہوریت عوام کا پسندیدہ سیاسی نظام ہے اور ان کی ایک بڑی تعدادیہ بھی سمجھتی ہے کہ مذہب سے ان کی وابستگی اتنی گہری نہیں ہے جتنی سمجھی جاتی ہے۔ سروے میں شامل لوگوں کی اکثریت (61 فیصد) کا کہنا ہے کہ وہ ”کچھ حد تک ہی مذہبی ہیں“ جب کہ 12 فی صدمذہبی نہیں ہیں اور 24 فی صدمذہبی ہیں۔