خبریں/تبصرے


نیا افغانستان: میناکنز بھی نقاب پہنیں

افغانستان میں طالبان کے سخت قوانین کے نفاذ کے بعد خواتین کے لباس کی دکانوں میں رکھے میناکنز (پتلے) ایک خوفناک منظر پیش کر رہے ہیں۔ ان کے سر کپڑے کی بوریوں میں لپٹے ہوئے ہیں، یا پلاسٹک کے سیاہ تھیلوں میں لپٹے ہوئے ہیں۔

جی سی یو میں سیمینار: امیروں پر ویلتھ ٹیکس لگانے اور چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

سیمینار میں ’ایشیا پر کورونا وائرس کے اثرات‘ پر کتاب کی رونمائی کی گئی، جس میں ’ویلتھ ٹیکس‘ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی (وی سی جی سی یو)، ڈاکٹر عالیہ حیدر، ڈاکٹر اکبر زیدی، مصطفی تالپور، فاروق طارق، عائشہ احمد، ڈاکٹر فہد علی اور ڈاکٹر عابد امین برکی نے خطاب کیا۔

بلتستان: طالبعلم پر غداری اور اداروں کو بدنام کرنے کے الزام میں مقدمہ کیخلاف احتجاج

بلتستان کے ضلع شگر کی پولیس نے طالبعلم لیاقت علی المعروف سراج شگری کے خلاف سوشل میڈیا پرایک پوسٹ کرنے کی وجہ سے غداری اور اداروں کو بدنام کرنے کی دفعات کے تحت درج مقدمہ منظر عام پر لایا گیا ہے۔

عدم مساوات اور عالمی ٹیکس قوانین کے خلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج ہو گا

آج جمعہ 20 جنوری کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے اڑھائی بجے، کراچی ابراہیم حیدری 3 بجے سہہ پہر، لاہور پریس کلب کے سامنے سہہ پہر 3 ںجے، فیصل آباد جھنگ روڈ 66 چک دھاندرہ نزد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سہہ پہر 3 بجے، شکار پور پریس کلب کے سامنے 3 بجے سہہ پہر، تعلقہ دق کڑی پریس کلب لاڑکانہ سہہ پہر 3 بجے، قاسم روڈ بہاول پور، مردان پریس کلب کے سامنے 3 بجے سہہ پہر، کلیانوالہ پریس کلب ماموں کانجن کے سامنے سہہ پہر 3 بجے اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پریس کلب کے سامنے دن 2 بجے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

جموں کشمیر: امجد شاہسوار کی دوسری برسی کے موقع پر اندرون و بیرون ریاست تقریبات

امجد شاہسوار انقلاب کا ایسا بے خوف سپاہی تھا، جس نے جہالت اوررجعت کا شکار جموں کشمیر اور پاکستان کے نوجوانوں کو انقلابی سوشلزم کے نظریات سے روشناس کروانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

چین: ایک مہینے میں کورونا سے 60 ہزار ہلاکتیں

اکتوبر میں شرو ع ہونے ولاے انفیکشن میں اضافے کے باوجود چین نے دسمبر میں اچانک اینٹی وائرس کنٹرول اٹھانے کے بعد کورونا کی اموات اور اعداد و شمار کی اطلاع دینا بند کر دیا اور ہسپتالوں کو بخار اور کھانسی کے مریضوں سے بھر دیا ہے۔