وینزویلا کے عام انتخابات میں صدر نکولس مادورو کی فتح کے اعلان کو اپوزیشن نے جعل سازی قرار دیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے انتخابی نتائج ماننے سے انکار کے بعد ہنگامہ آرائی اور بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہو گیا ہے۔ مظاہرین کے خلاف ریاست کے کریک ڈاؤن میں 11افراد کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
