خبریں/تبصرے


ڈئیر بی بی سی! کراچی کے باسی گرمی نہیں غربت سے ہلاک ہو رہے ہیں

مصیبت یہ ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کے جرنلزم ڈیپاڑٹمنٹس ہوں یا مین اسٹریم اخبارات کے نیوز روم، صحافت میں وارد ہونے والوں کو یہ تربیت ہی نہیں دی جاتی کہ حالات و واقعات کا جائزہ طبقاتی عدسے سے بھی لیا جائے۔ طبقاتی عدسے سے جائزے لینے کو مارکسزم کہہ کر رد کر دیا جاتا ہے، اس کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، مزاق اڑایا جاتا ہے۔

قطر میں ایل جی بی ٹی کے حق میں احتجاج کرنے والے جرمن فٹ بالر غزہ پر خاموش

ورلڈ کپ شروع ہوا تو جرمن ٹیم کی مندرجہ بالا تصویر دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی۔ جاپان کے خلاف میچ سے پہلے جرمن ٹیم نے منہ پر ہاتھ رکھ کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس احتجاج کے بعد جرمن فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا:”ہم سیاسی بیان نہیں دے رہے۔۔۔انسانی حقوق پر سودے بازی نہیں ہو سکتی۔“

عید منانے کے الزام میں 30 احمدی گرفتار ہوئے

رپورٹ کے مطابق11احمدیوں اور5غیر احمدی دوستوں کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 298Cکے تحت درج مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا، جو تاحال زیر حراست ہیں۔ مزید 7احمدیوں کے خلاف بھی پاکستان پینل کوڈ کی اسی دفعہ کے تحت فوجداری مقدمات درج ہیں۔

بولیویا: عوامی مزاحمت نے فوجی بغاوت کا راستہ روک دیا، آرمی چیف گرفتار

بولیویا کے آرمی چیف جنرل جوآن ہوزے زونیگا کی قیادت میں فوج نے صدارتی محل سمیت دارالحکومت لاپاز کے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا، بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے فوجیوں نے موریلو اسکوائر پر پوزیشن سنبھالتے ہوئے صدارتی محل کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا تھا۔

کینیا: عوامی احتجاج کی فتح، اضافی ٹیکسوں کا بل واپس لینے کا اعلان

ہزاروں مظاہرین کو کچلنے کی دھمکیاں دینے والے کینیا کے صدر نے بالآخر عوامی مزاحمت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ صدر ولیم روٹو نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسے فنانس بل پر دستخط نہیں کریں گے، جس کی وجہ سے مظاہرین نے بڑھتے ہوئے اخراجات کے خلاف غم وغصے کا اظہار کیا اور پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ٹیکسوں میں اضافے پر مشتمل بل واپس لے لیا جائے گا۔

جاپانی میگا بینک موسمیاتی اقدامات پر عوام کو دھوکہ دینا بند کریں: پاکستان کسان رابطہ کمیٹی

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی نے جاپان کے تین میگا بینکوں کو عوام اور ان کے شیئر ہولڈرز کو دھوکہ دینے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈی کاربنائزیشن پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں جبکہ حقیقت میں دنیا کے سب سے بڑے فوسل فیول منصوبوں کی فنڈنگ کررہے ہیں، جن میں سے زیادہ تر ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔

اعلان تعطیلات: عید الاضحی کے بعد اگلا شمارہ 24 جون کو شائع ہو گا

عید الاضحی کی تعطیلات کے سلسلے میں ’روزنامہ جدوجہد‘ 23 جون تک آن لائن پوسٹ نہیں کیا جائے گا۔ عید کی چھٹیوں کے بعد،اگلا شمارہ 24 جون (بروزپیر)شائع ہو گا۔
ادارتی بورڈ تمام قارئین کو عید مبارک پیش کرنے کے علاوہ ’روز نامہ جدوجہد‘ کی مسلسل حوصلہ افزائی اور مدد کے لئے بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔
یہ عید ایک ایسے موقع پر منائی جا رہی ہے کہ جب غزہ میں قتل عام جاری ہے جبکہ پاکستان کے محنت کش اور سفید پوش طبقے پر سر مایہ دار حکومت کی جانب سے،تازہ بجٹ میں،ناقابل برداشت نئے ٹیکس لاگو کر دئیے گئے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ پاکستان کی اکثریت کے لئے عید جیسا کوئی تہوار منانا ممکن ہی نہیں رہ گیا۔
جب تک دنیا بھر سے جنگوں، نا انصافیوں اور نا برابری کا خاتمہ نہیں ہوتا، محنت کش کوئی حقیقی خوشی نہیں منا سکتے۔ ’روزنامہ جدوجہد‘ ایک ایسے مستقبل کے لئے جدوجہد کا نام ہے جس میں دنیا بھر کے انسان،سر مائے کی آمریت سے نجات پا کر،حقیقی خوشیوں سے بھر پور زندگی گزار سکیں گے۔

غزہ سے یکجہتی: بنگلہ دیش میں کوکا کولا کی سیل 23 فیصد کم

بنگلہ دیش میں کوکا کولا کا بائیکاٹ کافی موثر ہے۔ الجزیرہ کی ایک خبر کے مطابق کوکا کولا کی سیل میں 23 فیصد کمی آئی ہے۔ کوکا کولا نے اس صورت حال سے نپٹنے کے لئے ایک اشتہار بنوایا جس میں یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ کوکا کولا اسرائیل کا حامی نہیں۔اس اشتہار کے خلاف بھی بنگلہ دیش میں زبردست رد عمل ہوا۔ جن دو معروف اداکاروں نے اس اشتہار میں کام کیا،انہوں نے اس اشتہار میں کام کرنے پر معافی مانگی ہے۔

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کا جی 7 رہنماؤں سے کلائمیٹ فنانس کی ادائیگی کا مطالبہ

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، لیبر ایجوکیشن فائونڈیشن اور کروفٹر فاؤنڈیشن نے امریکن کونصلیٹ اور لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جی سیون ممالک کلائمیٹ فنانس کی ادائیگی کریں۔ یہ احتجاج 13 جون کو ہونے والے 50 ویں جی 7 سربراہ اجلاس کے جواب میں منعقد کیا گیا تھا۔

جموں کشمیر: پولیس کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بننے والے ہی گرفتار کر لئے گئے

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کے وزیر حکومت فہیم ربانی کے قافلے میں شریک ان کے حامیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے سیاسی رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تاہم حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔