بڑھتی مہنگائی، فیسوں میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں آئے روز ہراسمنٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات معمول بن چکے ہیں اور ایسے دیگر مسائل کا سدباب اسی صورت میں ممکن ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین پر پابندی کو ختم کیا جائے۔ 1984ء میں جنرل ضیا کے دور سے طلبہ یونین پر پابندی عائدہے جو تاحال برقرار ہے۔ اس کی 2 بنیادی وجوہات ہیں ایک یہ کہ مندرجہ بالا مسائل کے خلاف اگر کوئی طاقت رکاوٹ بن سکتی تو وہ طلبہ یونینیں ہیں، اور دوسری یہ کہ طلبہ یونین ہی تھی، جہاں سے عام متوسط اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو قیادت کے مواقع فراہم ہوتے تھے۔ یہ قیادتیں حکمران طبقات کی مزدور، طلبہ اورکسان دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکمران طبقات نے ان نرسریوں کو ہی ختم کر دیا، جو ان کی چیرہ دستیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن سکتی تھیں۔
Month: 2022 اکتوبر
ہالینڈ: فاروق طارق 16 اکتوبر کو اوورسیز پروگریسو پاکستانیز کے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرینگے
یہ ایونٹ آئی آئی آر ای میں 16 اکتوبر کو سہ پہر تین بجے منعقد کیا جائے گا، جسے زوم کے ذریعے بھی نشر کیا جائے گا۔ فاروق طارق ’پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اسباب، وجوہات، نتائج اور سدباب‘ سے متعلق اوورسیز پروگریسو پاکستانیوں سے خطاب کرینگے۔
محمد بن سلمان کا ڈریم سٹی بنانے کی خاطر پھانسیاں دی جا رہی ہیں
صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے چار باغ علاقے میں پیر کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے اسکول وین پر فائرنگ کر دی، جس کی وجہ سے ڈرائیور ہلاک اور ایک کمسن طالبعلم زخمی ہو گیا۔
ایرانی طلبہ کے نام
فیض احمد فیض نے اس نظم کو ان نوجوان طالب علموں سے یکجہتی کے لئے منظوم کیا جو شاہ ایران کے خلاف جدوجہد میں شہید ہوئے۔
ایران: ملا آمریت کو للکارتا ’عورت انقلاب‘
ایران میں بائیں بازو کی قوتوں کی بڑے پیمانے پر عدم موجودگی کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر محنت کشوں کی تنظیموں، انقلابی تنظیمیں اور قیادتوں کو ایرانی محنت کشوں کی اس تحریک کے ساتھ نہ صرف بھرپور طریقے سے یکجہتی کرنا ہو گی بلکہ جلا وطن ایرانی بائیں بازو کے رہنماؤں کو واضح انقلابی متبادل کو ایرانی محنت کشوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ ملائیت کے جبر کے خاتمے اور محض سرمایہ دارانہ جمہوریت کے ذریعے سے ایرانی محنت کشوں کا مقدر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ گو ملا اشرافیہ کی آمریت کا خاتمے ایرانی سماج میں انتہائی آگے کا قدم ہوگا اور محنت کش طبقے کو آگے بڑھنے کا حوصلہ اور جرات فراہم کرے گا۔ تاہم ایرانی محنت کش طبقے کی نجات کی حتمی منزل کبھی بھی جمہوریت کی بحالی کے ذریعے ممکن نہیں ہے۔ ایران میں محنت کش طبقے کی فتح اس خطے میں نئے انقلابی طوفانوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔
زن زندگی آزادی: عورت انقلاب چوتھے ہفتے میں داخل
ہفتے کے روز ایک مرتبہ پھر سکول کی طالبات نے احتجا ج کیا، مزدوروں نے ہڑتال کی اور پورے ایران میں سڑکوں پر جھڑپیں جاری رہیں۔
’پاکستانی نارویجن کمیونٹی کے مشکل سفر کو ٹونی عثمان کے فن نے آسان بنایا‘
تاہم ٹونی عثمان کو ایسے لوگوں میں یوں امتیاز حاصل ہو جاتا ہے کہ انہوں نے کمزوریوں اور سماجی برائیوں کا ذکر کرتے ہوئے ان عوامل کو چھاننے پھٹکنے کی کوشش بھی کی ہے جن کی وجہ سے یہ رویے جنم لیتے ہیں۔
یوکرین جنگ میں روس کی حمایت پر کویتا کرشنن کمیونسٹ پارٹی (لبریشن) کی قیادت سے دستبردار
میں سمجھتی ہوں کہ بھارت کے مختلف نظریاتی میدانوں میں جنگ اور روسی حملے کے بارے میں بہت سی غلط معلومات موجود ہیں۔ اسی وجہ سے یوکرین کی بجائے روس کیلئے بہت زیادہ ہمدردی بھی ہے۔ بھارتیوں اور بھارتی سیاسی جماعتوں کی اکثریت یوکرین کو نہیں دیکھتی، نہ یوکرین کو اس طرح تسلیم کرتی ہے۔ ان کے سوویت یونین کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں اور وہ یوکرین کو ایک اور طرح سے دیکھتے ہیں۔‘
ماحولیاتی ایمرجنسی: ہر 8 میں سے 1 پرندہ ناپید ہو جائے گا
برڈ لائف کی سی ای او پیٹریشیازوریتا نے کہا کہ ’پرندے ہمیں ہمارے قدرتی ماحول کی صحت کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ہم اپنے خطرے میں ان کے پیغامات کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔‘
سیلاب: 80 لاکھ پاکستانی بے گھر، خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر ہیں: ورلڈ بینک
رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید موسم کے خطرے سے دوچار ملکوں کی درجہ بندی میں پاکستان بہت زیادہ خطرے سے دوچار ہے۔