Month: 2022 اکتوبر


ایران: 82 بلوچ ریاست کے ہاتھوں ہلاک

سب سے زیادہ ہلاکتیں سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان میں 30 ستمبر کو جمعہ کے روز ہونے والے احتجاج پر فائرنگ کے نتیجے میں رپورٹ کی گئی ہیں۔ تاہم ایرانی میڈیا نے 30 ستمبر سے شروع ہونے والی اس بدامنی کو پولیس اسٹیشنوں پر انتہا پسندوں کے حملے کے طور پر بیان کیا، جس میں پاسداران انقلاب کے 5 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

تمام مقدمات میں ضمانت کے 20 روز بعد بھی علی وزیر جیل میں

’علی وزیر پر سندھ میں جتنے بھی مقدمات تھے، سب میں ضمانت ہو گئی، ضمانتی مچلکے جمع کئے اور رہائی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد 20 دن ہو گئے، مگر علی وزیر کو رہا نہیں کیا گیا۔ عدالتی ضمانتوں کے باوجود علی وزیر اس وقت سندھ حکومت کے ماتحت کراچی جیل میں مکمل حبس بے جا میں بند ہیں۔‘

سب عہدے ہمارے لئے ہیں!

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود وفاقی وزیر برائے مواصلات ہیں۔ پارٹی کے ٹکٹ پر ان کے بھائی عطا الرحمان رکن سینیٹ ہیں، ان کے داماد زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔

روزمرہ کے مسائل: برتن سکھا کر ان میں کھائیں پئیں

گھروں کی ٹونٹیوں میں جو پانی ٹنکی سے آ رہا ہے اگر وہ پینے کے قابل نہیں تو ظاہر ہے ایسے پانی سے اگر برتن دھوئے جائیں تو لازمی ہے کہ برتنوں کے سوکھنے تک انہیں استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ جب برتن سوکھ جائیں گے تب ہی ٹنکی والے پانی میں موجودجراثیموں کا خاتمہ ہو گا۔

’سیلاب زدہ پاکستان نے امسال 18 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ اتارنا ہے‘

’کفایت شعاری کے نام پر غریب ممالک کوعالمی مالیاتی اداروں کی شرائط اور نیو لبرل ذہنیت نے عدم مساوات اور مزید قرضوں کے بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ان حالات میں کفایت شعاری جیسے پرانے نسخوں کا سب سے زیادہ اثر انتہائی کمزور اور پسماندہ شعبوں پر پڑ رہا ہے۔ کرونا بحران کے دوران آئی ایم ایف اور 85 حکومتوں کے درمیان طے پانے والے 107 قرض کے منصوبوں میں سے 85 فیصد ایسے کفایت شعاری منصوبے طے پائے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ اس بحران کے ختم ہونے کے بعد ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔‘

ایران: عدلیہ کے سربراہ کی مظاہرین کو دھمکیاں، عورت انقلاب جاری

’الجزیرہ‘ کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ججوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فسادات کے اہم عناصر سے غیر ضروری ہمدردی ظاہر کرنے سے گریز کریں اور کم قصور وار لوگوں کو الگ کرتے ہوئے انہیں سخت سزائیں دی جائیں۔

میکسیکو: اعلیٰ فوجی حکام کے مسلح گروہوں اور کارٹیلز سے گٹھ جوڑ کے انکشافات

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ہیکنگ گروپ کی طرف سے شائع ہونے والا یہ لیک میکسیکو کی تاریخ میں سب سے بڑا لیک ہے۔ لیک ہونے والے دستاویزات کے مطابق فوجی حکام نے ہتھیاروں، تکنیکی آلات اور حریف گروہوں کے بارے میں اہم معلومات کارٹیلز کو فروخت کیں۔