بھارتی شہر حیدرآباد میں قائم اردو چینل ’منصف‘ نے مدیر جدوجہد فاروق سلہریا سے پاکستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کو درپیش چیلنجز کے بارے میں انٹرویو کیا۔

بھارتی شہر حیدرآباد میں قائم اردو چینل ’منصف‘ نے مدیر جدوجہد فاروق سلہریا سے پاکستان میں قائم ہونے والی نئی حکومت کو درپیش چیلنجز کے بارے میں انٹرویو کیا۔
موجودہ عالمی صورتحال کا اہم خاصہ سامراجی تناؤ اور تنازعات کی بڑھتی ہوئی شدت ہے۔ جس سے بڑی طاقتوں کے مابین ٹکراؤ، علاقائی جنگوں اور تابع اور نیم نو آبادیاتی اقوام کے خلاف کے سامراجی جارحیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت (سپر پاور) امریکہ کی کمزوری، چین کا معاشی اور عسکری قوت کے طور پر ابھار اور2008ء کے بحران کے بعد قدر زائد کی حصہ داری پر عالمی تنازعہ ہے۔ سوویت یونین کے انہدام کے بعد امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور بن گیا تھا۔