عالمی عدم مساوات لیب (ورلڈ ان ایکویلٹی لیب) کی ایک نئی تحقیق کے مطابق بھارت میں ارب پتیوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد آمدن میں عدم مساوات آسمان کو چھو رہی ہے۔ یہ عدم مساوات اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور امریکہ، برازیل اور جنوبی افریقہ سے زیادہ واضح ہے۔
