پاکستان میں بجلی کے صارفین آئندہ مالی سال2024-25کے دوران 2800ارب روپے کپیسٹی پے منٹس کی مد میں ادا کریں گے۔یہ ادائیگیاں صارفین کیلئے بجلی کی بلوں کا 70فیصد بنتی ہیں، جبکہ بلوں کا 30فیصد حصہ اس بجلی کی قیمت ہوگی، جو صارفین استعمال کریں گے۔
کپیسٹی پے منٹس وہ ادائیگیاں ہیں جو بجلی کی پیداواری صلاحیت کی مد میں کی جاتی ہیں۔ یعنی ان نجی کمپنیوں کو یہ ادائیگیاں کی جائیں گی، جن کی بجلی نہ پیدا ہوئی اور نہ ہی استعمال ہوئی۔ تاہم حکومت نے ان کے ساتھ معاہدے کر رکھے ہیں کہ ان کی بجلی استعمال ہو یا نہ ہو، انہیں پیداواری صلاحیت کے مطابق قیمت ادا کی جاتی رہے گی۔
