دینا ناتھ کی لاہور میں اور بھی کئی عمارتیں تھیں۔ کہنیالال نے دینا ناتھ کی دو حویلیوں کے علاوہ ان کے بنوائے ہوئے شوالے کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔ جن میں سے ایک شوالہ کوتوالی کے پاس بنوایا گیا تھا ،جبکہ دوسرا مسجد وزیر خان کے قریب کہیں واقع تھا۔ نیز نقوش ‘لاہور نمبر’ میں دینا ناتھ کے ایک وسیع باغ کا بھی ذکر ہے۔ لیکن اب یا تو صرف ان کا بنوایا یہ کنواں موجود ہے یا فقط ان کی ایک حویلی کے کچھ آثار باقی ہیں۔
