ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان(ایچ آر سی پی) نے پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں لانگ مارچ کے دوران ہلاکتوں اور بدامنی سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں قانون سازی سمیت وسائل پر اختیارات جموں کشمیر کے شہریوں کو دینے، مستقبل میں نیم فوجی دستوں کو مقامی آبادی پر استعمال نہ کرنے اور مظاہرین کے خلاف طاقت استعمال کرنے والوں کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔
