Day: جولائی 27، 2024


جدوجہد کا نتیجہ: 100 یونٹ بجلی کا بل 300 روپے آنا شروع ہو گیا

عوامی حقوق تحریک کی قیادت کی جانب سے کی گئی اپیل پر تقریباً ایک سال تک 70فیصد سے زائد شہریوں کی جانب سے بجلی کے بلوں کا بائیکاٹ جاری رکھا ہوا تھا۔ اس دوران متعدد شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتالیں اور جلسے جلوس منعقد کئے گئے، جبکہ درجنوں مقامات پر ایک سال سے زائد عرصہ تک احتجاجی دھرنے دیئے گئے۔ آخری مرحلہ میں تمام اضلاع سے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کیا گیا۔ لانگ مارچ کے مظفرآباد پہنچنے سے قبل ہی حکومت نے مطالبات منظور کر دیئے تھے۔

آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سماجی بغاوت کو جنم دے سکتی ہیں: سابق گورنر سٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق قائم مقام گورنر اور آئی ایم ایف کے سابق عہدیدار مرتضیٰ سید نے خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 7ارب ڈالر کا 24ویں پروگرام کا معاہدہ عوام پر ناقابل برداشت کفایت شعاری نافذ کرنے کا باعث بنے گا۔ یہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک میں ایک بڑی سماجی بغاوت کو جنم دے سکتا ہے، جیسا کہ گزشتہ ماہ کینیا میں ہوا ہے۔ یہ وقت آنے پر قرض دہندگان کیلئے بھی گہرے نقصانات کا باعث بنے گا اور پاکستان میں آئی ایم ایف کا پہلے سے خراب امیج مزید ٹوٹ سکتا ہے۔

رواں مالی سال میں آئی پی پیز کو 2 ہزار 91 ارب کپیسٹی پے منٹس کی جائیں گی

ذرائع کے مطابق پن بجلی پلانٹس کی کیپسٹی پے منٹس کا تخمینہ 446 ارب40 کروڑ روپے ہے، درآمدی کوئلے کے پاورپلانٹس کے لیے کیپسٹی پے منٹس کاتخمینہ 395 ارب40 کروڑ روپے ہے،ھرکول پاور پلانٹس کے لیے256 ارب روپے کی کیپسٹی پے منٹس کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔