Day: جولائی 9، 2024


برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی کی جیت: اِک اور دریا کا سامنا تھا مجھ کو…

توقعات کے مطابق برطانیہ کے عام انتخابات میں دائیں بازو کی کنزویٹو (ٹوری) پارٹی اپنی تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار ہوئی ہے۔ پارلیمان میں 244 نشستوں کی کمی کیساتھ اسے صرف 121 نشستیں مل پائی ہیں۔ جبکہ مجموعی ووٹ میں اس کا حصہ تقریباً 43 فیصد سے 23 فیصد تک گر گیا ہے۔ اس کے مقابلے میں لیبر پارٹی نے 209 کے اضافے کے کیساتھ 411 نشستیں اور (معمولی اضافے کیساتھ) 33 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ’’سنٹرسٹ‘‘ لبرل ڈیموکریٹس 72 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ہیں (63 کا اضافہ)۔ اگرچہ مجموعی ووٹ میں ان حصہ محض 12 فیصد رہا۔ بہرحال 174 نشستوں کی بڑی اکثریت کیساتھ لیبر پارٹی بغیر کسی اتحادی کے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے اور پارٹی رہنما کیئر سٹارمر بر طانیہ کا نیا وزیر اعظم منتخب ہو چکا ہے۔ ملکی تاریخ میں وہ لیبر پارٹی، جو 2010ء کے بعد پہلی بار اقتدار میں آئی ہے، سے تعلق رکھنے والا ساتواں وزیر اعظم ہو گا۔

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس، ستمبر میں مرکزی کنونشن منعقد کرنے کا اعلان

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن(جے کے این ایس ایف) نے ماہ ستمبر میں مرکزی کنونشن راولاکوٹ میں منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کنونشن کے موقع پر ’طلبہ حقوق مارچ‘اور ’انتفادہئ جموں کشمیر‘ کے عنوان سے جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ کنونشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں تمام تعلیمی اداروں میں ممبر شپ مہم اور تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔