بھارت کے شہر کلکتہ میں رونما ہونے والے گینگ ریپ کے اندوہناک واقعے نے ایک بار پھر پورے معاشرے کو ہلا کے رکھ دیا ہے اور جنسی امتیاز اور تشدد کے سوال کو سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت جیسے بحران زدہ معاشروں میں ریپ اور قتل کے واقعات اخبارات کے اندرونی صفحات کی وہ یک سطری خبریں ہیں جو اب معمول کا حصہ بن چکی ہیں۔ لیکن کلکتہ میں ہونے والا یہ ریپ اور قتل اپنی نوعیت کا انتہائی وحشت اور درندگی پر مبنی واقعہ ہے۔
![](http://jeddojehad.com/wp-content/uploads/2024/08/India-1-300x200.jpg)