لاہور (جدوجہد رپورٹ) برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ پر تقریباً 2 ہزار ڈاک ورکرز کی 8 روزہ ہڑتال جاری ہے۔ یہ ہڑتال اتوار کے روز شروع کی گئی ہے، جو پیر تک جاری رہے گی۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق فیلکس اسٹو کی بندرگاہ پر 30 سالوں میں یہ پہلی ہڑتال ہوئی ہے۔ ہڑتال میں 2 ہزار سے زائد ڈاک ورکرز شریک ہیں۔
ادھر امریکہ میں امریکن یونیورسٹی کے 500 سے زائد عملہ کے اراکین نے گزشتہ روز ہڑتال کی۔ ہڑتالی ملازمین اجرت اور سہولیات میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہڑتالی کارکنوں کی نمائندگی ایس ای آئی یو لوکل کر رہی ہے۔