آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں مارے جانے والے بچوں کے والدین نے حکومتی وفد سے ملاقات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پشاور میں سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا ہے۔
خبریں/تبصرے
سال 2021ء: دنیا بھر میں ریکارڈ 293 صحافیوں کو جیل بھیجا گیا
صحافیوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی برائے جرنلسٹ پروٹیکشن(سی پی جے) کی رپورٹ کے مطابق سال 2021ء میں صحافیوں کی ریکارڈ گرفتاریاں ہوئیں۔ گرفتار ہونے والے زیادہ تر صحافیوں کا تعلق چین اور میانمار سے ہے۔
کراچی: یونیورسٹی فیسیں 15 لاکھ تک پہنچ گئیں، طلبہ حقوق صفر
آج ایک مرتبہ پھر جس طرح طلبہ کے ساتھ رویہ اپنایا جا رہا ہے۔ تعلیم کو ایک عیاشی اور کاروبار بنا کر طلبہ کی وسیع تر پرتوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنے کی پالیسیاں اپنانے کے اس عمل کے خلاف طلبہ چھوٹے پیمانے پرہی سہی لیکن منظم ہو رہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں ہے جب اس خطے کے طلبہ اپنی طاقت اور قوت پر یقین قائم کرتے ہوئے ہر ظلم اور جبر کے آگے دیوار بن جائیں گے۔
پاکستان میں شدت پسندی کے خلاف عوامی رد عمل: انیتا واعظ، عاصمہ جہانگیر لیکچر میں خطاب کریں گی
اپنے خطاب میں ڈاکٹر انیتا واعظ جو، ٓاریگن یونیورسٹی میں عالمی امور کی پروفیسر ہیں، پاکستان میں دہشت گردی پر اپنی نئی کتاب کے حوالے سے فنوں لطیفہ، تعلیم، علاقائی شاعری اور نجی اداروں کی کاوشوں کا تجزیہ پیش کریں گی۔
مہنگائی کی ایک وجہ: پیٹرول، خوردنی تیل سمیت 10 در آمدات پر بھاری ٹیکس
توانائی، خوردنی تیل اور بیجوں سے متعلق 10اشیا پر حکومت پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں درآمدی ٹیکس کا ایک تہائی یا 409ارب روپے سے زائد جمع کیا ہے۔
آنگ سان سوچی کو 4 برس قید کی سزا، عمر قید کی تلوار بھی لٹک رہی ہے
پہلے مقدمہ میں انہیں لوگوں کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور کورونا وائرس سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کے الزامات میں سزا سنائی گئی ہے۔
میانمار: فوج نے مظاہرین پر ٹرک چڑھا دیا، 3 ہلاک، متعدد زخمی
’اے پی‘ کے مطابق اتوار کے روز ینگون میں میانمار میں اقتدار پر فوجی قبضے کے خلاف تحریک کے سلسلہ میں 3احتجاجی ریلیاں منعقد کی جا رہی تھی، اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں منعقد کی گئی تھی۔ یہ احتجاجی ریلیاں آنگ سان سوچی کے خلاف مقدمات میں متوقع فیصلے سے ایک دن پہلے منعقد کی گئی تھی۔
ناگالینڈ: بھارتی فوج کی فائرنگ سے 14 سویلین ہلاکتوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے
مظاہرین نے فوجی گاڑیوں کو آگ لگا دی، سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ہیں، تاہم ایک سکیورٹی فورسز اہلکار کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
وجود کے ہلکے پن کا ناقابل برداشت بوجھ
دی فرائیڈے ٹائمز کے معروف کالم ’سچ گپ‘ کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو اب محفلوں میں لوگوں کی نفرت اور حقارت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگ ان پر ہنستے ہیں اور ان سے ملنا گوارہ نہیں کرتے۔
ادریس خٹک کو فوجی عدالت سے 14سال قید، جاسوسی کا الزام
اسد طور کا یہ بھی کہنا تھا کہ ادریس خٹک کے خلاف یہ ٹرائل سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کرنل (ر) انعام الرحیم کو جب گرفتار کیا گیا تھا، تب سپریم کورٹ میں پہلی سماعت کے دوران فوجی نمائندگان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان سے ایٹمی راز برآمد ہوئے ہیں، انکا فیلڈ کورٹ مارشل کیا جائیگا۔