خبریں/تبصرے


سیلاب زدہ پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی معطل کرنی چاہیے: اقوام متحدہ

انکا کہنا تھا کہ قرض دہندگان کو قرض میں کمی کے طریقہ کار پر غور کرنا چاہیے، یہ پاکستان میں زندگیوں اور ذریعہ معاش کو بچا سکتے تھے، جو نہ صرف سیلابی پانی میں ڈوب رہا ہے، بلکہ قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے۔

ایران: مہسا امینی کی موت کیخلاف پرتشدد احتجاج جاری، 17 ہلاک، سوشل میڈیا پر پابندی

امریکہ نے ایران کی اخلاقی پولیس کے ساتھ ساتھ ایرانی سکیورٹی اداروں کے سات رہنماؤں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عالمی سطح پر ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

قطر مشکل میں: ورلڈ کپ میں یورپی ٹیمیں بازو پر ایل جی بی ٹی کا جھنڈا باندھیں گی

عالمی فٹ بال فیڈریشن فیفا پر کئی یورپی فٹ بال فیڈریشنوں کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ان کے کپتانوں کو ورلڈ کپ کے دوران رین بو ہارٹ ڈیزائن کے حامل آرم بینڈ پہننے کی اجازت دی جائے تاکہ ورلڈ کپ کے دوران امتیازی سلوک کے خلاف مہم چلائی جا سکے۔

ایران میں مظاہرے کیوں پھوٹے؟

پاسداران انقلاب نامی نیم فوج مسلح گارڈ کے رضاکاروں نے ماضی میں بھی پانی کے حقوق اور ملکی معیشت کی تباہ حالی کے خلاف مظاہروں کو پرتشدد طریقے سے کچلاہے۔

ایران بھر میں احتجاج جاری، پولیس تشدد سے 5 ہلاک: احتجاجی خواتین نے حجاب اتار دئیے

پیر اور منگل کو دارالحکومت تہران سمیت متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ کردوں کے شہر ساکیز میں مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ دو اوردیواندارریہ قصبے میں اور پانچوں شخص دیہگولان میں ہلاک ہوا۔

’سو فیصد‘: آرٹ کے ذریعے شناخت کی تلاش

”وہ اپنی ذہنی کیفیت کے متعلق نہ تو اپنی بیوی سے بات کرتا ہے اور نہ ہی دوستوں اور وکلا ساتھیوں سے کیوں کہ نفسیاتی اُلجھنوں کے بارے بات کرنا آسان نہیں ہے۔ ایسے میں کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہو جاتا ہے اور وہ مزید تنہائی کی وجہ سے شدید پریشان ہو جاتا ہے اور علاج کے لئے ناروے کے ایک شہرت یافتہ ماہر نفسیات سے رابطہ کرتا ہے۔ بہت زیادہ مانگ کے باعث ماہر نفسیات کے پاس وقت تو نہیں مگراس نے فاروق گھمن کی کامیاب وکالت کے چرچے سُن رکھے ہیں اس لئے وہ فاروق کی صحت کے متعلق ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے تھیراپی کے لئے وقت نکال لیتا ہے۔ اور یوں یہ دونوں ایک ایسے سفر کا آغاز کرتے ہیں جہاں آزادی اظہار، حب الوطنی، جدیدیت، تنہائی، انضمام اور شناخت جیسے موضوعات پر بحث کرتے ہوئے لاشعوری طور پر تھیراپی سے بہت آگے نکل جاتے ہیں۔ ایک موڑ پر معلوم ہوتا ہے کہ سائیکاٹرسٹ کی زندگی کے کچھ ایسے راز ہیں جو پہلے سامنے آناچاہیے تھے۔ پوزیشنیں اتنی تیزی سے بدلتی ہیں کہ لگتا ہے کردار مکمل طور پر بدل گئے ہیں اور یہ جاننا ممکن نہیں کہ کون معالج ہے اور کون مریض۔ اپنی شناخت کو تلاش کرنے کے لئے کون کس حد تک جا سکتا ہے؟“۔