کیمیلو نے اپنی ساری زندگی والد کے نظریات اور افکار کو پھیلانے اور ان کی میراث کو محفوظ بنانے میں صرف کی۔
خبریں/تبصرے
’آئی ایم ایف پاکستان سے قرضوں کی واپسی بند کرے‘: کل لاہور میں احتجاج ہو گا
سیکرٹری جنرل پاکستان کسان رابطہ کمیٹی فاروق طارق نے سوشل میڈیا پر مظاہرے میں عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے 2022ء کے آخر تک پاکستان سے 38 ارب ڈالر کی رقم قرضوں کی مد میں وصول کرنی ہے۔ پاکستان کو نئے قرضوں میں جکڑنے کیلئے شرائط منوانے کی بجائے پہلے سے موجود قرضہ جات کی وصولی بند کی جانی چاہیے۔
ادہر سیلاب، ادہر جبری گمشدگیاں: کراچی میں احتجاج
احتجاج میں جبری لاپتہ افراد کے خاندانوں سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر حال ہی میں جبری لاپتہ ہونے والے علم و ادب پبلکیشنز کے مینیجر کامریڈ فہیم بلوچ کی فوری بازیابی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر 2 ستمبر تک ملتوی
اس مقدمہ میں بھی ریاست مخالف اور سکیورٹی اداروں کے خلاف تقاریر کرنے اور اشتعال انگیزی پھیلانے کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت ان مقدمات کی سماعت کر رہی ہے۔
لاہور: سیلاب زدگان کیلئے ریگل چوک میں لیبر ریلیف کیمپ
4 رضاکار ڈاکٹروں کا ایک گروپ 5 ساتھیوں کے ساتھ 500,000 روپے سے زائد ادویات کے ساتھ کل رات لاہور سے متاثرہ سرائیکی وسیب کے اضلاع میں میڈیکل کیمپ کے لیے روانہ ہوا، ہم نے اس میں حصہ ڈالا، ہم نے 3 دنوں میں بلوچستان، سندھ اور سرائیکی وسیب میں امدادی کاموں کے لیے مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جمع کی ہے، کچھ رقم پہلے ہی خرچ کر دی گئی ہے اور دوسری کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔
دنیا بھر میں بارش اور گرمی کا 115 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
سرمایہ داری جس نے انسانوں کو سرمایہ جمع کرنے کا آلہ کار سمجھا ہے، اس نے فطرت کو بھی لوٹا ہے۔
سیلابی صورتحال: پاکستان بھر میں ’انقلابی امدادی اور احتجاجی مہم‘ کا آغاز
* سیلاب میں پھنسے لوگوں کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کیلئے تمام سرکاری وسائل کو جنگی بنیادوں پر بروئے کار لایا جائے
* سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو فوری غذائی و طبی امداد مہیا کی جائے
* سرکاری عمارات کو سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کی رہائش کیلئے استعمال کیا جائے
* تمام سیلابی علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر ہر قسم یوٹیلیٹی بل، آبیانے، مالیے اور دیگر ہر طرح کے سرکاری واجبات اگلے ایک سال کیلئے معاف کیے جائیں
جموں کشمیر: بجلی کے بل جمع کرانے سے انکار، ’عوامی حقوق تحریک‘ کا اعلان
سردار صغیر خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ان تمام مطالبات کے گرد یکم ستمبر کو راولاکوٹ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
کمرشل کوہ پیمائی: گندگی کی وجہ سے کے ٹوکچرے کا ڈھیر بن گیا
دیگر کوہ پیماؤں نے بھی پہاڑ پر گندگی کی بڑھتی ہوئی مقدار کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف ماحولیات کیلئے تباہ کن ہے بلکہ یہ خطرناک بھی ہے۔ بچ جانے والی رسیوں سے یہ جاننا مشکل ہو جاتا ہے کہ کون سی رسیاں اب بھی فعال ہیں اور استعمال کیلئے محفوظ ہیں۔
فنش وزیر اعظم ثنا مارین کا ڈرگ ٹسٹ آ گیا: نشہ نہیں کیا تھا
ویڈیو بارے گذشتہ جمعے کو ثنا مارین نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈانس پارٹی میں شریک ہوئیں جو کوئی بری بات نہیں اور انہوں نے شراب ضرور پی مگر نہ صرف اس پارٹی بلکہ زندگی میں بھی کبھی نشہ نہیں کیا۔