خبریں/تبصرے


براعظم ایشیا: 1 فیصد امیر افراد 90 فیصد غریبوں سے زیادہ دولت کے مالک

رپورٹ میں آکسفیم نے سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کے کروڑ پتیوں اور ارب پتیوں پر 2 سے 5 فیصد کا ویلتھ ٹیکس ہر سال 776.5 ارب ڈالر آمدن ہو سکتی ہے، یہ رقم خطے میں صحت پر عوامی اخراجات میں 60 فیصد اضافہ کرنے کیلئے کافی ہو گی۔

اپوزیشن کے خلاف زیادہ بد زبانی پر ترجمانوں کو عمران خان سے زیادہ شاباش

”عمران خان ملکی تاریخ کے واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے درجنوں ترجمان اور معاون خصوصی میڈیا کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔ دو دو گھنٹے ان ترجمانوں کے ساتھ وزیر اعظم کے اجلاس ہوتے ہیں، جن میں نواز شریف اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے متعلق کی گئی ’ٹویٹس‘ اور بیانات سے متعلق ہی بات ہوتی ہے اور عمران خان مزید سخت زبان استعمال کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہیں۔“

سوشلزم+فیمینزم: چلی کی نئی کابینہ میں آدھی وزارتیں خواتین کیلئے

”میں جانتا ہوں کہ میری انتظامیہ سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔ میں یہ ذمہ داری بڑے فخر اور عاجزی کے ساتھ سنبھال رہاہوں، لیکن میں لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ انتظامیہ کو آئیڈیلائز کرنے کی بجائے سیاسی منصوبوں کی حمایت کریں، کیونکہ سیاست تب ہی معنی رکھتی ہے جب یہ اجتماعی ہو۔“

بد ترین سکینڈل کے ملزم عثمان مرزا کی رہائی کا امکان

ریاست کی جانب سے کیا جانے والا یہ فیصلہ بھی ایک کیس کے مین سٹریم میں آ جانے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو جانے کی وجہ سے ہی ہے، بصورت دیگر ایسا میکنزم بنایا جانا چاہیے کہ ایسے کسی بھی مقدمہ میں متاثرین کو کسی مالی و دیگر نوعیت کے دباؤ کا شکار ہونے کی نوبت ہی نہ آئے۔ تاہم طبقاتی معاشرے کا انصاف بھی طبقاتی ہی ہوتا ہے۔

گلگت بلتستان: لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پرانسداد دہشت گردی کا مقدمہ

سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے پر امن شہریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنے کے عمل کو مسترد کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور یہ مقدمہ ختم کیا جائے۔

بین الاقوامی میڈیا بھی پاکستان میں سیلف سنسرشپ کا شکار

پیر کے روز ہی معروف کارٹونسٹ صابر نذر نے بھی اپنے فیس بک پیج کے ذریعے اپنے فالوورز کو یہ اطلاع دی کہ انہیں بھی انڈیپنڈنٹ اردو نے کارٹون کی اشاعت سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ”مجھے انڈیپنڈنٹ اردو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میرے کارٹون اب شائع نہیں ہونگے، جیسے طلعت حسین اور عفت حسن رضوی کو کہا گیا ہے۔“

یہ ہوتی ہے سرمایہ داری: پیسہ عوام کا، منافع سیٹھ کا

تمام نجی کمپنیوں کے بھرپور دباؤ کی وجہ سے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے انٹیلیکچول پراپرٹی رائٹس اور پیٹنٹس کو عارضی طور پر معطل کرنے کے مطالبے پر بھی امریکی صدر جو بائیڈن پیٹنٹ ہٹانے کی منظوری نہیں دے سکے تھے۔

خالد خراسانی کی ہلاکت: الزامات، چہ مگوئیاں، تردیدیں

مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ننگر ہار میں سرحدی باڑ اکھاڑے جانے کا بنیادی مقصد سمگلنگ کے پرانے راستے کو بحال کرنا ہے۔ پوست کی فصل کا سیزن شروع ہو رہا ہے اور افیون، ہتھیاروں اور دیگر ساز و سامان کی سمگلنگ اورتجارت کیلئے یہ باڑ اکھاڑی گئی ہے۔

راولپنڈی: 13 فروری کو ’عزم انقلاب طلبہ کنونشن‘ کا انعقاد کیا جائے گا

اس تمام تر صورتحال کے اندر آر ایس ایف طلبہ کو سیاسی طور پر منظم کرنے کے عزم کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور طلبہ یونین کی بحالی سے لے کر ہر بچے کو اس کی دہلیز پر مفت تعلیم کی فراہمی تک اپنی ناقابل مصالحت جدوجہدجاری رکھے گی۔