خبریں/تبصرے


عاصمہ جہانگیر کانفرنس: کرد کی تقریر وائرل، علی وزیر کے نعرے، نواز شریف کی دفعہ انٹرنیٹ بند

اس سیشن کے لئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی مدعو تھے مگر انہوں نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے یہ کہہ کر شرکت سے انکار کر دیا کہ وہ ایک مفرور ملزم کے ساتھ پینل میں نہیں بیٹھ سکتے۔

شوگر کے مریضوں میں پاکستان دنیا میں تیسرے نمبر پر

”یہ صحیح وقت ہے کہ ہم ان تمام سکولوں کو بند کر دیں جو کھیل کے میدانوں کے بغیر ہیں کیونکہ بچوں کو ایک دن میں کم از کم ایک گھنٹے لازمی جسمانی سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ ہمارے بالغ افراد بھی اپنے طرز زندگی کو تبدیل کریں اور فٹ اور صحت مند رہنے کیلئے جسمانی سرگرمیوں کا سہارا لیں۔“

علی وزیر کو رہا کیا جائے: خواجہ سعد رفیق

”آئین پاکستان کے تحت حلف اٹھانے والے ایم این اے علی وزیر کئی ماہ سے جیل میں ہیں۔ انکے پروڈکشن آرڈر جاری ہوتے ہیں، نہ ضمانت ہونے دی جاتی ہے۔ ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان) سے بات ہو رہی ہے، ٹی ایل پی (تحریک لبیک پاکستان) سے معاملہ طے کیا گیا، پھر عدم تشدد کے داعی علی وزیر رہا کیوں نہیں ہو سکتے۔ 2 نہیں 1 پاکستان۔ آئین کی رٹ تسلیم کرنے والے علی وزیر کو رہا کیا جائے۔“

فیض کے 37 ویں یوم وفات پر ’جدوجہد‘ کا خصوصی شمارہ

آج ملک کے اہم ترین شاعر، مفکر اور مارکسسٹ رہنما فیض احمد فیض کا 37 واں یوم وفات ہے۔ اس موقع پر روزنامہ ’جدوجہد‘ ایک خصوصی شمارہ شائع کر رہا ہے۔ آج ہمارے سارے مضامین فیض احمد فیض کی شخصیت اور فن کو اجاگر کریں گے۔ اس شمارے کی خاص بات یہ ہے کہ اس شمارے میں فیض احمد فیض کے بعض ہم عصر ساتھیوں اور دانشوروں کے یادگار مضامین شائع کئے جائیں گے جن میں سید سبط حسن، ندا فاضلی، آغا ناصر، حمید اختر اور ساقی فاروقی شامل ہیں۔

26 نومبر کو ملک بھر میں طلبہ یکجہتی مارچ ہوں گے

اس موقع پر پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی ترجمان مقدس جرال نے کہا کہ جو بجٹ تعلیم کے لیے مختص بھی کیا جاتا ہے وہ بھی طلبہ تک نہیں پہنچ پاتا یا ان کی ضروریات کے مطابق خرچ نہیں ہو پاتا کیونکہ فیصلہ سازی میں طلبہ کا کوئی کردار نہیں ہے جس کی وجہ دہائیوں سے طلبہ یونین پر عائد پابندی ہے۔