خبریں/تبصرے


مہنگائی نے 47 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 27.3 فیصد تک پہنچ گئی

حکومت نے رواں مالی سال کیلئے مہنگائی کا ہدف 11.5 فیصد مقرر کیا گیا، لیکن اسٹیٹ بینک نے خود کو سرکاری ہدف سے دور کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 18 سے 20 فیصد کی حد میں رہ سکتی ہے۔ سیلاب کے بعد ابتدائی اندازوں کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح 24 سے 26 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔

عالمی این جی اوز کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے روک دیا گیا

لوگوں کو معمولی زندگی میں واپس لانے کیلئے ہر سطح پر بڑے پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بین الاقوامی این جی اوز اور انسانی ہمدردی کے اداروں کو سہولیات فراہم کرنی چاہئیں، جنہوں نے اس آزمائشی وقت میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پونچھ کا اجلاس، اہم فیصلے

نجی مالکان کو کرائے کی مد میں اب تک جتنی رقم دی جا چکی ہے اس میں جامعہ کے اپنے کیمپسز تعمیر کئے جا سکتے تھے مگر افسوس کے کئی سالوں سے اس پر انتظامیہ کی طرف سے کوئی سنجیدہ اقدامات ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔

سنید داوڑ شہید میموریل ریفرنس آج لاہور میں منعقد کیا جائے گا

’سنید داوڑ شہید لاہور کے مہربان اور بہادر کارکنوں میں سے ایک تھے۔ جون میں انہیں طالبان نے گولی مار دی، جب وہ وزیرستان میں اپنے خاندان سے ملنے جا رہے تھے۔ ان کی میراث کو خراج تحسین پیش کرنے اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ہماری لڑائی میں آگے بڑھنے کیلئے حکمت عملی بنانے کیلئے کل ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ کامریڈ کیلئے شاندار میموریل کانفرنس کے انعقاد پر پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو کو خراج تحسین۔‘

عمران خان کی حفاظت پر حکومت سالانہ 24 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے

آئی جی پی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ عمران خان کی سکیورٹی کیلئے دو نجی سکیورٹی کمپنیوں کے علاوہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کے 266 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

طالبان ڈسٹوپیا: 6 ملین افغان قحط کے خطرے سے دو چار

”تقریباً 19 ملین افراد کو غذائی عدم تحفظ کی شدید سطح کا سامنا ہے، جن میں 6 ملین افراد قحط کے خطرے سے دو چار ہیں۔ آبادی کا نصب سے زیادہ یعنی تقریباً 24 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اور ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ان میں 10 لاکھ سے زائد بچے شامل ہیں جو کہ غذائی قلت کی انتہائی شدید، جان لیوا شکل میں مبتلا ہیں۔ خصوصی علاج کے بغیر یہ بچے مر سکتے ہیں۔“