یہ اُن دنوں کی بات ہے جب میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کر رہا تھا۔ نوے کی دہائی نصف سے زائد گزر چکی تھی۔ میرے ہم جماعت اوردوست مسعود کو جب پتہ چلا کہ میں نے ’سپارٹیکس‘ نہیں پڑھا تو چند روز بعد انہوں نے مجھے یہ ناول پڑھنے کے لئے دیا۔ مزاحمت، بغاوت اور بہادی کا سبق دیتا ہوا یہ ناول جب تک میں نے ختم نہیں کر لیا، میں سویا نہیں۔ میں نے ایسا ناول اس سے قبل پہلے نہیں پڑھا تھا۔ ان دنوں میں ’جدوجہد گروپ‘ کا رکن بن چکا تھا اور جو بھی نئی کتاب پڑھتا، اپنے ساتھیوں سے اُس کا ذکر کرتا۔ گروپ کے مٹھی بھر تمام ساتھیوں نے یہ ناول پڑھ رکھا تھا۔
Day: اکتوبر 2، 2023
میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں!
سوشل ڈیسک سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں!‘:
کشمیر: کس کے روکے رکا ہے سویرا!
سنئے پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے سیکرٹری جنرل قمر الزماں خان کا تجزیہ و تبصرہ بعنوان ’کشمیر: کس کے روکے رکا ہے سویرا!‘r
جموں کشمیر: ریاستی کریک ڈاؤن کیخلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر، درجنوں گرفتار
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیرمیں جاری عوامی حقوق تحریک پر ریاستی کریک ڈاؤن کے خلاف ایک بار پھر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظفر آبادمیں احتجاج کو روکنے کیلئے ہفتہ کے روز ایکشن کمیٹی کے 20 سے زائد اراکین کو گرفتار کیا۔ دھرنا اکھاڑ دیا گیا اور مظاہرین کو آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کے ذریعے منتشر کیا گیا۔ تاہم شہریوں نے بڑی تعداد میں دوبارہ جمع ہو کر بھرپور احتجاج کرتے ہوئے پولیس کو پسپا کر دیا اور دوبارہ دھرنا قائم کر دیا۔
راولپنڈی: جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی راولپنڈی/اسلام آباد کا قیام
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کہ کمیٹی کے زیراہتمام بروز منگل3 بجے دن 3 اکتوبر راولپنڈی پریس کلب عوامی ایکشن کمیٹیز کی یکجہتی اور حمایت میں ریاستی تشدد اور جبر کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس مظاہرے کے لئے راولپنڈی اسلام آباد میں بھرپور کمپئین کی جائے گی اور بڑے پیمانے شرکت کی اپیل کی جائے گی۔
لاہور میں احتجاجی مظاہرین کا امریکہ اور عالمی بینک سے ماحولیاتی ایکشن اور احتساب کا مطالبہ
پاکستان کسان رابطہ کمیٹی، لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور تمیرنو ویمن ورکرز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاج 5 اکتوبر کو جرمنی کے شہر بون میں ہونے والی گرین کلائمیٹ فنڈ (جی سی ایف) کی دوسری کانفرنس سے چند روز قبل منظم کیا گیا، جس میں عالمی جنوب کی حکومتیں موسمیاتی تباہی سے ہونے والی تباہی کی مد میں فنڈنگ میں اضافے کا اعلان کریں گی۔