Day: اکتوبر 9، 2023


حماس نے اسرائیلی غرور خاک میں ملا دیا مگر آزادی کا راستہ انتفادہ

اسرائیل کی جانب سے عرب علاقوں سے فلسطینیوں کی بے دخلی،جبر اور قبضے کے خلاف فلسطینی قیادت کو چاہئے کہ بنیادی طور پر وہ عوامی سیاسی ایکشن پر انحصار کرے۔جنین اور نابلس میں نوجوان فلسطینیوں کی زیر زمین مزاحمت اس نوع کی عوامی سیاسی تحریک کا اہم جزو ثابت ہو سکتی ہے بشرطیکہ کہ عوامی تحریک کو ترجیع دی جائے اور اسے بڑھاوا دیا جائے۔اہل ِفلسطین ایران کی جابرانہ حکومت پر انحصار کرنے کی بجائے ان آمریتوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے لوگوں پر انحصار کریں۔فلسطین کی حقیقی آزادی کا امکان اسی انحصار میں پنہاں ہے۔پھر یہ کہ فلسطین کی آزادی کے لئے اسرائیل کو صیہونیت سے آزاد کرانا ہو گا۔صیہونیت کا منطقی نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اسرائیل مزید سے مزید دائیں جانب جھکتا جا رہا ہے۔

نکل جاؤ پاکستان سے…

موجودہ کیفیت میں سب سے اہم یہ ہے کہ جن افغانوں پر یہ فسطائی چھری چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ان کی اس حالت زار کا ذمہ دار کون ہے؟ افغانستان تو ہمیشہ ایسا نہ تھا جن بربادیوں کی جانب اس کو سامراج اور اس کے حواریوں نے دھکیل دیا ہے۔ 1978ء کا افغان ثور انقلاب وہ روشن مینارہ تھا جو سوویت یونین کی سٹالنسٹ افسر شاہی سے آزادسوشلسٹ بنیادوں پر استوارہوا تھا۔ زرعی اصلاحات، خواتین کی خرید و فرخت سمیت تمام خواتین دشمن قوانین کا خاتمہ، جاگیرداروں اور ساہوکاروں کے قرضہ جات کا خاتمہ جس کا مطلب 80 فیصد کے قریب دیہاتی آبادی پر سے غلامی کی طوق اتارنا تھا‘ یہ اس انقلاب کی حاصلات تھیں کہ جن کے پیش نظر امریکی سامراج اور اس کے حواریوں نے اس پر یلغار کر دی۔ اس انقلاب کو کچلنے کے لئے ضیا آمریت کے تحت ڈالر جہاد کے لیے پوری ریاستی مشینری متحرک کی گئی۔