Day: اکتوبر 12، 2023


’جہاد آن سکرین‘: کل مدیر جدوجہد سٹاک ہولم میں مقالہ پیش کریں گے

فاروق سلہریا اپنے مقالے میں ان پاکستانی فلموں کا جائزہ پیش کریں گے جن کا موضوع جہاد یا توہین مذہب تھا۔ اس موضوع پر ان کی تحقیق ایک باب کی شکل میں ان کی ڈاکٹر قیصر عباس (مدیر اعلیٰ روزنامہ جدوجہد)کے ہمراہ مدون کی گئی کتاب ’فرام ٹیرر ازم ٹو ٹیلی ویژن‘ میں شامل ہے۔

عدم مساوات، ماحولیاتی بحران اور قرضہ جات کے خاتمے کے لئے کسان، مزدور اور عام لوگ سڑکوں پر نکل آئے

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق نے کہا، "دنیا بھر میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی معاشی پالیساں ناکام ہو چکی ہیں۔ دنیا بھر میں پھیلنے والی مسلسل غربت اور عدم مساوات کی بنیادی ذمہ داری انہی اداروں پر عائد ہوتی ہے جو غریب ممالک کو اپنی شرائط منوانے کے لئے ان کومجبور کرتے ہیں کہ وہ غریبوں پر ٹیکس لگائیں۔ گیس، بجلی، تیل وغیرہ مسلسل مہنگا کرکے اپنی آمدنی میں اضافہ کریں تا کہ وہ قرضہ جات واپس کر سکیں۔”

مسئلے کی جڑ اسرائیلی قبضہ، فقط حماس کی مذمت منافقت: فورتھ انٹرنیشنل

مسئلے کی اصل جڑ فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔ پچھلے 75 سال سے اہلِ فلسطین نے موت اور تباہی دیکھی ہے۔غزہ کی پٹی میں صورت حال،بالخصوص، غیر انسانی شکل اختیار کر چکی ہے۔اسرائیلی ریاست غزہ کے رہائشیوں کو مسلسل ہتک اجتماعی سزا، اور تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔جب تک مسئلے کی اصل جڑ کو نہیں اکھاڑا جاتا، ’تشدد روکنے‘ کی تمام اپیلیں بے معنی ہیں،حماس پر تشدد کے حوالے سے یک طرفہ تنقید منافقانہ ہے۔

غزہ پر بمباری بند کرو: بجلی، پانی اور ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرو

آج شملہ پہاڑی چوک پر فلسطین یک جہتی مظاہرہ میں مطالبہ کیا گیا کہ غزا پر بمباری بند کرو؛ بجلی، پانی اور ادویات کی فراہمی دوبارہ شروع کرو، مظاہرہ کا اہتمام باہیں بازو کی جماعتوں حقوق خلق پارٹی، مزدور کسان پارٹی، طلبہ تنظیم پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو اور مزدور تنظیم آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ مظاہرین بعد میں جلوس کی صورت میں امریکی قونصلیٹ کے باھر گئے اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ امریکی قونصلیٹ کے باھر عامر جان، ڈاکٹر عالیہ حیدر روبینہ جمیل، فاروق طارق، عرفان کامریڈ، حسنین جمیل فریدی اور مزمل کاکڑ نے پرجوش خطاب کیا۔ مظاہرین صیہونی ریاست مردہ باد، فلسطینی مزاحمت کے ساتھ ہیں۔ بمباری بند کرو، فلسطین کو آزاد کرو کے نعرے لگا رھے رھے مظاہرین نے فلسطین کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔