واضح رہے کہ فوج کے حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور فوج کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کے نتیجے میں اب تک تقریباً 1200 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔
خبریں/تبصرے
خان کا تخت خطرے میں: چالاک ساتھی بوریا بستر سمیٹنے میں مصروف
کالم میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عمران خان اپنے تمام پرانے گھریلو عملے کو برطرف کر چکے ہیں، برطرف ہونے والوں میں ان کا کئی دہائیوں سے کام کرنے والا ڈرائیور بھی شامل ہے، جو تمام معاملات سے باخبر تھا۔
مہنگائی مخالف تحریک: جے کے این ایس ایف کا کھائی گلہ میں احتجاجی مظاہرہ
مقررین نے مطالبہ کیا کہ فی الفور پٹرولیم مصنوعات پر دہرے اور تہرے ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دیتے ہوئے قیمتوں میں 50 فیصد سے زیادہ کمی کی جائے، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اور زندگی بچانے والی ادویات میں کیا جانیوالا اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔
2 طالبعلم لاپتہ: جامعہ بلوچستان میں تدریسی سرگرمیاں معطل، دھرنا جاری
”یونیورسٹی کی انتظامیہ کی طرف سے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔ بلکہ ہمیں دباؤ میں ڈال کر معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی۔ سہیل اور فصیح اللہ دونوں دوست ہیں، آج تک ان دونوں نے کبھی کسی خدشے کا اظہار نہیں کیا نہ کبھی کسی خوف کے بارے میں بتایا۔ یونیورسٹی کومحفوظ جگہ تصور کیا جاتا ہے اگر وہاں سے کسی طالب علم کو اغوا کیا جائے تو کچھ محفوظ نہیں، پھر کہاں جائیں؟“
جموں کشمیر: مشیروں کو پرانی گاڑیاں پسند نہیں، ’فارچیونر‘ اور ’گرینڈی‘ خریدنے کی منظوری
پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں صدر ریاست کے 2 مشیروں کیلئے مجموعی طور پر چار نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے 2 کروڑ 69 لاکھ 16 ہزار روپے کی خصوصی منظوری محکمہ مالیات کی طرف سے دی گئی ہے۔
لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار، نئی دہلی پہلے نمبر پر
بدھ کے روز سموگ کے کالے بادلوں نے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کو لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے شہریوں میں سانس اور آنکھوں کی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
’روزنامہ جدوجہد‘ کی تعارفی تقریب آج سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں ہو گی
یاد رہے کہ روزنامہ جدوجہد آن لائن کا آغاز 2 سال قبل کیا گیا تھا۔ یہ پاکستان کا پہلا آن لائن روزنامہ ہے جو مزدور تحریک اور عالمی سطح پر بائیں بازو کے رجحانات کو کوریج فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس خطے میں پسے ہوئے طبقات، پرتوں اور قومیتوں کی آواز بن رہا ہے۔
عمران خان نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا دیں: گارڈین
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں وزیر اعظم پر لعنت بھیجنے کی اپیل کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے محمد غفران نے ’گارڈین‘ سے گفتگو میں بتایا کہ ”میں جب ایک مسجد میں پہنچا اور خطیب سے کہا کہ ہمیں عمران خان پر لعنت بھیجنی چاہیے۔ وزیر اعظم نے ایک نئے پاکستان کا وعدہ کیا تھا اور یہ بھی کہ یہ ایک عام لوگوں کیلئے فلاحی ریاست ہوگی لیکن انہوں نے اس کے برعکس کیا۔ وہ غریبوں کو کچل رہے ہیں۔“
پشاور میں ’احمدی‘ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
احمدی برادری کے ترجمان نے ایک بیان میں اس واقعے کو مذہبی منافرت پر مبنی کارروائی قراردیا ہے۔
مالاکنڈ: نوجوان بلاگر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا، شہریوں کا احتجاج
12 اکتوبر کو انہوں نے ایک فیس بک پوسٹ میں ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ایک سازش کے تحت ان کے سیاسی مخالفین کے ساتھ مل کر انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔