شام میں گزشتہ جمعہ کے بعدحیرت انگیز تاریخی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ اسد حکومت کے تحت قید ہونے والے شہری آزاد ہو گئے ہیں، شامی خاندان جلاوطنی سے واپس آرہے ہیں۔شام اور یورپ کے ارد گرد ملکوں میں مقیم لاکھوں شامی پناہ گزینوں کا بھی اپنے وطن واپسی کا خواب پوراہوتا دکھائی دے رہا ہے۔چاہے یہ واپسی محض سیر کے لیے ہی کیوں نہ ہو، کچھ عرصہ قبل ایسا بھی ممکن نہیں تھا۔
