ہمیں سمجھنا ہو گا کہ جب ہم انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں تو ہر سوسائٹی مختلف ہے۔ ہر سوسائٹی میں انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کو مختلف انداز میں دیکھا جاتا ہے۔
خبریں/تبصرے
سوشلسٹ امیدوار گیبریل بورک چلی کا صدر بن گیا
حالیہ انتخابی مہم کے دوران انہوں نے جنرل آگسٹو پنوشے کی آمریت کے دوران اپنائے گئے نیو لبرل معاشی ماڈل کو دفن کرنے، سماجی خدمات کو بڑھانے، عدم مساوات کے خاتمے کیلئے جدوجہد کرنے اور ماحول کے تحفظ کو بڑھانے کیلئے امرا پر ٹیکس بڑھانے جیسے وعدے کئے ہیں۔
سوڈان: دارالحکومت میں فوجی آمریت کے خلاف ہزارہا مظاہرین پھر سڑکوں پر
یہ احتجاجی ریلی طاقتور آمر عمر البشیر کو اقتدار سے ہٹانے والی احتجاجی تحریک کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔
جمعیت کا تازہ کارنامہ: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش اور ویڈیو
وکٹم بلیمنگ کا سلسلہ براہ راست نہ بھی ہو تو بالواسطہ طور پر یہ طالبات کو بتایا جا رہا ہے کہ انہیں کیمپس کے احاطہ میں بھی کلاس کے اندر ہی رہنا چاہیے اور کلاس سے نکل کر سیدھا گھر جانا چاہیے یعنی آپ لوگ باہر نکلا ہی نہ کریں تاکہ کوئی آپ کو ہراساں نہ کر سکے۔
ہانگ کانگ: ’محب وطنوں‘ پر مبنی الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 21 فیصد
قانون ساز وں کے یہ انتخابات ایک نئے سکیورٹی قانون کے تحت ہونے والے پہلے انتخابات ہیں۔ مذکورہ قانون کے تحت صرف وہی افراد انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں جنہیں ریاست کی طرف سے ’محب وطن‘ قرار دیا گیا ہو۔
’آپ پنڈی کے ساتھ ہیں یا پشاور کے؟‘
کالم کے مطابق طاقتور افسرکی پشاور میں نواز شریف کے ایک نمائندہ سے ملاقات سے نہ تو راولپنڈی میں کوئی زیادہ خوشی محسوس کی گئی اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان زیادہ خوش ہوئے۔
لندن میں ہونیوالی ملاقاتوں پر مہر تصدیق خلیجی شیخ ثبت کریں گے
فریال تالپور بھی آصف علی زرداری کا پیغام لیکر لندن میں موجود ہیں اور نوازشریف سے ملاقات کا انتظار کر رہی ہیں۔
انٹر پارلیمنٹری یونین کا علی وزیر کے ٹرائل کی نگرانی کیلئے مبصر بھیجنے کا اعلان
پاکستان کی طرف سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس اجلاس سے خطاب بھی کیا۔ تاہم ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ممبران اسمبلی کو اس اجلاس سے نہ صرف لاعلم رکھا بلکہ پوری کوشش کی گئی کہ اپوزیشن میں سے کوئی بھی رکن اسمبلی اس اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔
’روٹی، کام، آزادی‘: کابل میں خواتین کے طالبان مخالف مظاہرے
افغانستان کی صورتحال کافی گھمبیر ہے اور خواتین اپنے تقریباً تمام حقوق کھو چکی ہیں، غربت اور بھوک نے لوگوں کو اپنے بچے اورگھریلو سامان بیچنے پر مجبور کر دیا ہے لیکن اس اذیت اور تکلیف کے باوجود افغان خواتین مزاحمت کیلئے اٹھ رہی ہیں اور طالبان کی سختیوں اور سخت قوانین سے انکار کر رہی ہیں۔
جموں کشمیر عوامی ورکرز پارٹی کی انسانی حقوق کانفرنس
نثار شاہ ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ سانحہ پر ریاست، حکومت سیاسی جماعتوں اور مذہبی گروہوں کے بیانئے کو بنیاد ی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے خلاف جتنے بھی مذمتی بیانات آئے ہیں ان میں ملوث افراد کو سزائے موت دینے کی بات کی گئی جبکہ اصل بات سزا نہیں بلکہ مسئلہ کا تدارک کرنا ہے۔