خبریں/تبصرے


اسلام آباد انتظامیہ نے جبری گمشدگیوں پر مبنی شارٹ فلم کی نمائش روک دی، گیلری سیل

’ٹی ایف ٹی‘ کے مطابق چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے بتایا کہ ان کی تنظیم بدھ کو اسلام آباد میں عکس نروانا آرٹ گیلری میں جبری گمشدگیوں پر مبنی فلم کی سکریننگ اور کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کیلئے جا رہی تھیں، تاہم انہیں گیلری پہنچنے پر معلوم ہوا کہ گیلری کو سیل کر دیا گیا ہے اور داخلی دروازے پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی موجود تھی۔

احمد نورانی کی اہلیہ اور معروف صحافی عنبرین فاطمہ پر نامعلوم افراد کا حملہ

یاد رہے کہ عنبرین فاطمہ سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ ہیں۔ احمد نورانی گزشتہ عرصہ میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کی بیرون ملک سرمایہ کاری سے متعلق ایک سٹوری بریک کرنے سے ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر مشہور ہوئے تھے، جبکہ حال ہی میں احمد نورانی نے اپنی ویب سائٹ فیکٹ فوکس پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی ایک آڈیو لیک کی ہے۔

کل ملک بھر میں طلبہ یکجہتی مارچ ہونگے

طلبہ یکجہتی مارچ کا بنیادی مطالبہ طلبہ یونین کی بحالی ہے، جبکہ دیگر مطالبات میں فیسوں میں اضافہ واپس لینا، تعلیمی اداروں کی نجکاری کا خاتمہ اور تعلیم کی مفت فراہمی، تعلیمی بجٹ کو جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھانے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں

فٹ بال ورلڈ کپ: مزدوروں کی حالت زار رپورٹ کرنیوالے صحافی گرفتار

ایکلینڈ اور غوربانی 14 نومبر سے قطر میں تھے اور 2022ء کے ورلڈ کپ کے منتظمین کے سابق کمیونیکیشن ڈائریکٹر عبداللہ سے ملنے والے تھے، جنہوں نے قطری حکومت پر عوامی سطح پر تنقید کی تھی۔ تاہم عبداللہ کو انٹرویو سے چند گھنٹے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا، انہیں بدعنوانی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔

جبری گمشدگیاں بند کی جائیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا کے قائمقام محقق ریحاب ماہور کے مطابق اپنے پیاروں کو کھونے اور ان کے ٹھکانے یا حفاظت کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے دکھ اور غم کے ساتھ ساتھ یہ خاندان خرابی صحت اور مالی مسائل سمیت دیگر طویل المدتی اثرات کو بھی برداشت کرتے ہیں۔

’1 آڈیو اور 2 ویڈیوز ابھی اور آئیں گی، ان میں بھی جسٹس ثاقب نثار کا ذکر ہو گا‘

مذکورہ آڈیو سے متعلق امریکہ کی ایک معروف فورانزک لیبارٹری کی رپورٹ بھی شائع کی گئی ہے، جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اس آڈیو میں گفتگو کرنے والا شخص سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار ہی ہیں اور مذکورہ آڈیو میں کسی طرح کی ٹمپرنگ اور فیبریکیشن نہیں کی گئی ہے۔