خبریں/تبصرے


جموں کشمیر: وادی نیلم میں ’کے پی کے‘ پولیس کی فائرنگ، کم از کم 1 شہری ہلاک، 15 سے زائد زخمی

عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز شاردہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی اہلکاروں نے اپنے آبائی علاقوں میں واپسی کیلئے ایک گاڑی کو مبینہ طور پر زبردستی لے جانے کیلئے گاڑی میں سوار مسافروں کو اتارنے کی کوشش کر رہے تھے۔

کشمیر اور افغانستان پر پیپلز پارٹی، نواز لیگ کی شرمناک منافقت

سچ تو یہ ہے کہ کشمیر اور افغانستان پاکستان کی خارجہ ہی نہیں داخلہ پالیسی کے بھی اہم ترین نقطے ہیں۔ بھارت دشمنی کا جواز کشمیر سے ہی نکالا جاتا ہے۔ اسی طرح افغان سوال کو بھی بھارت سے جوڑ دیا گیا ہے۔ ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’جمہوریت ہماری سیاست ہے‘ کا منافقانہ نعرہ لگانے والے اگر تھوڑا سا بھی اپنے نعروں سے مخلص ہوتے تو ان دو سوالوں پر اسٹیبلشمنٹ سے اختلاف کرتے کیونکہ پاکستان اگر عسکری ریاست ہے تو اس کا نظریاتی جواز کشمیر اور افغانستان ہیں۔

عید مبارک و اعلان تعطیل

ادارہ جدوجہد کی جانب سے قارئین جدوجہد کو عید مبارک۔

اس امید کے ساتھ کہ عید پاکستان کے شہریوں کے لئے حقیقی خوشیاں لے کر آئے گی، ہم اپنے قارئین کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہتے ہیں کہ جن کی حوصلہ افزائی اور بڑھتی ہوئی تعداد ہمیں ہمارا کام جاری رکھنے کی تحریک فراہم کرتی ہے۔

عید کے اس موقع پر جدوجہد ٹیم کے ارکان عید تعطیلات کے سلسلے میں اپنے قارئین سے چار دن کی رخصت لیں گے۔ ’جدوجہد‘ کا آئندہ شمارہ 26 جولائی (بروز پیر) پوسٹ کیا جائے گا۔

اسرائیل سے میچ منسوخ کرنے پر ’بارسلونا‘ کا شکریہ: فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن

”ہم کاتالونیا کے کلب (بارسلونا) کے مشکور ہیں کہ انہوں نے دنیا بھر میں اپنے لاکھوں مداحوں کااحترام کیا، جو اس خیال سے حیرت زدہ ہو گئے تھے کہ انسانی حقوق کا داعی کلب دنیا کے سب سے زیادہ نسل پرست کلبوں میں سے ایک کے ساتھ کھیلے گا۔“