ساتویں ایٹمی قوت، جس کی ایک چوتھائی آبادی اس وقت سیلاب میں ڈوبی، بیرونی امداد کی منتظر ہے…اس کا عالمی امیج کیا ہے؟ ’سکوئڈ گیمز‘ اس کی صرف ایک جھلک ہے۔ پاکستان کی ’سکوئڈ گیمز‘ میں نمائندگی (Representation) اس ریاست اور حکمران طبقے کے منہ پر طمانچہ ہے جو قوم کو ایٹمی قوت، فتح مکہ، غزوہ ہند اور اس طرح کی دیگر لوریاں سنا کر بغیر ویزے کے کوریا اور یورپ بھیج دیتے ہیں یا سیلاب میں ڈوبنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں مگر کورین اشرافیہ کی طرح خود مزے میں ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں یہ فکر بھی کھاتی رہتی ہے کہ پاکستان کا عالمی امیج خراب نہ ہو۔ اس لئے انسانی حقوق کی بات کرنے والوں کے پیچھے ویگو ڈالے منڈلاتے رہتے ہیں۔ کیا کسی ’ہم‘، ’جیو‘ یا ’اے آر وائی‘ میں ہمت ہے کہ پاکستانی اشرافیہ کی ’سکوئڈ گیمز‘ کو اسکرین پر پیش کریں؟
Day: ستمبر 14، 2022
ناروے: پاکستانی نژاد مصنفہ کی سوانح عمری بیسٹ سیلر بن گئی، 1 ہفتے میں 3 ایڈیشن
اس کتاب میں زبردستی کی شادی، گھریلو تشدد اور خاندانی روایات کے خلاف بغاوت کو موضوع بنایا گیا ہے۔
سرائیکی صوبہ ’گجرات صوبہ‘ میں ڈوب گیا
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ عام انتخابات میں جنوبی پنجاب پر مشتمل سرائیکی صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کو متعدد بار دہرایا جاتا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومتوں پر سب سے بڑی تنقید یہی کی جاتی رہی کہ وہ وسطی پنجاب کو ہی پنجاب تصور کرتے ہوئے پنجاب کے دیگر حصوں بالخصوص جنوبی پنجاب کو یکسر نظر انداز کرتے آئے ہیں۔
5 کروڑ افراد ’جدید غلامی‘ کا شکار ہیں: اقوام متحدہ
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائڈر نے پیر کے روز ان نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے عہد میں یہ ایک غیر معمولی اعداد و شمار ہیں کہ 27.6 ملین لوگ مرضی کے خلاف کام کرنے پر مجبور ہیں اور اس سے بھی بری خبر یہ ہے کہ یہ پچھلے تخمینوں کے مقابلے میں اضافہ ہے، 2017ء میں شائع ہونے والے اعداد و شمار سے 2.7 ملین کا اضافہ ہے۔‘
روس کی پسپائی جاری، یوکرین نے 6 ہزار مربع کلومیٹر علاقہ واپس لے لیا
انکا کہنا تھا کہ ’ستمبر کے آغاز سے ہمارے جنگجوؤں نے ملک کے مشرق اور جنوب میں 6 ہزار مربع کلومیٹر سے زیادہ یوکرین کے علاقے کو آزاد کروایا ہے۔ ہماری فوجیں مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں۔‘
علی وزیر کی بغاوت کے چوتھے مقدمہ میں بھی ضمانت منظور
منگل کے روز انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت بعد ازا گرفتاری منظور کر لی ہے۔