ریکارڈ شدہ انسانی تاریخ حکمرانوں کی طرف سے اپنی رعایا پر اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے، اسے وسعت دینے اور محکوم شہریوں اور برادریوں پر اپنی وسیع رِٹ کو برقرار رکھنے کے لیے انٹیلی جنس آلات کے موثر استعمال کی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ قدیم چینی اور ہندوستانی حکمت کاروں اور مشیروں، جیسے سن زو اور چانکیہ کوٹلیہ، کی تحریروں میں دھوکادہی، بغاوت اور ان سے بچاؤ کے طریقوں کے بارے میں کافی معلومات موجود ہیں۔
Day: ستمبر 7، 2022
ترکی: بائیں بازو کی ایک اور رکن پارلیمان گرفتار
”سب کو سلام۔ سب سے پہلے مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ میں بہت اچھی ہوں، کیونکہ میں صحیح ہوں۔ ہم ٹھیک کہتے ہیں۔ ہم سب نے اس عمل کی پیروی کی ہے۔ یہ مکمل طور پر غیر قانونی عمل تھا، فیصلہ خالصتاً سیاسی تھا، لیکن یقین رکھیں ہم جیتیں گے، امید کی جیت ہو گی، امن کی جیت ہو گی۔ خواتین جیتیں گی، عوام جیتیں گے۔ آب سب کیلئے محبت اور احترام کے ساتھ۔“
افغانستان: عوام اور اساتذہ کی مزاحمت، طالبات کے سکول کھول دیئے
تاہم طالبان ترجمان نے کہا کہ انہوں نے یہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ یہ سکول کس اختیار کے تحت کھولے گئے ہیں، کیونکہ طالبان نے 6 ویں جماعت سے اوپر کی لڑکیوں کو سکول جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔
چلی: نئے ترقی پسند آئین کو ریفرنڈم میں شکست
’الجزیرہ‘ کے مطابق نئے آئین میں موجودہ چارٹر کے مقابلے میں سماجی حقوق، ماحولیات اور صنفی مساوات پر توجہ دی جانی تھی، جسے فوجی آمر آگسٹو پنوشے کے دور میں اپنایا گیا تھا۔ یہ قانون سازوں اور مظاہرین کے مابین 2019ء میں عدم مساوات کے خلاف پرتشدد ریلیوں کو ختم کرنے کے معاہدے کے نتیجے میں سامنے آیا تھا۔ مذکورہ مظاہروں میں درجنوں لوگ مارے گئے تھے۔
تائیوان نے چین کا ڈرون مار گرایا: بھارت، روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں
یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی کوریا اور امریکی فوجیوں کی مشترکہ فورس شمالی کوریا کی سرحد سے 20 مل سے بھی کم فاصلے پر برسوں میں اپنی سب سے بڑی لائیو فائر مشقیں کر رہی ہے اور صرف دو ہفتے بعد آسٹریلیا اور کینیڈا کے فوجی، جنوبی کوریا اور جاپان کی فوجوں کے ساتھ ساحل پر امریکی زیر قیادت جنگی مشقوں میں شامل ہوئے ہیں۔
سوشلسٹ والدین کی کنزرویٹو بیٹی: لز ٹرس مارگریٹ تھیچر کا نیا روپ
اپنے معمولی پس منظر پر زور دے کر وہ خود کا تھیچر سے موازنہ کرتی ہیں۔ تاہم بعض اوقات وہ اپنے آپ کو تھیچر کو نیا روپ قرار دیئے جانے پر معترض بھی ہوتی ہیں۔
دادو میں شہریوں نے خود بند باندھ کر تحصیل جوہی کو بچا لیا
صدام مصطفی کہتے ہیں کہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیلوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت جہاں سیلابی پانی کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں، وہیں حکومتی بے حسی اور انتظامی اداروں کی نااہلی کے خلاف سراپا احتجاج بھی ہیں۔ سیلابی پانی داخل ہونے کے خطرات سے دوچارشہروں اور دیہاتوں کو محفوظ بنانے کے علاوہ متاثرین کو فاقوں اور بیماریوں سے مرنے سے بچانے کیلئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ صدام مصطفی دادو شہر کے رہائشی ایک سوشلسٹ رہنما ہیں، وہ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (پی ٹی یو ڈی سی) کے ساتھ منسلک ہیں۔ گزشتہ روز سیلابی صورتحال سے متعلق ان کا ایک مختصر انٹرویو کیا گیا، جو ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔