Day: ستمبر 1، 2022

[molongui_author_box]

عمران خان کی حفاظت پر حکومت سالانہ 24 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے

آئی جی پی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ عمران خان کی سکیورٹی کیلئے دو نجی سکیورٹی کمپنیوں کے علاوہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان پولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور رینجرز کے 266 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

طالبان ڈسٹوپیا: 6 ملین افغان قحط کے خطرے سے دو چار

”تقریباً 19 ملین افراد کو غذائی عدم تحفظ کی شدید سطح کا سامنا ہے، جن میں 6 ملین افراد قحط کے خطرے سے دو چار ہیں۔ آبادی کا نصب سے زیادہ یعنی تقریباً 24 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اور ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ان میں 10 لاکھ سے زائد بچے شامل ہیں جو کہ غذائی قلت کی انتہائی شدید، جان لیوا شکل میں مبتلا ہیں۔ خصوصی علاج کے بغیر یہ بچے مر سکتے ہیں۔“

سیلاب اور منافقوں کی ’سامراج مخالفت‘

سرمایہ داری نے انسانیت کا وجود خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ماحولیات بلا شبہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ اگر کوئی سچ میں ماحولیاتی انصاف چاہتا ہے تو اسے پھر سوشلزم کی بات کرنا ہو گی۔ سرمایہ داری اور ماحولیات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ اگر کوئی سرمایہ داری کے خاتمے کی بات نہیں کرتا اور ’حقیقی آزادی‘ کے نعرے لگاتا ہے تو وہ منافق ہے،جھوٹا ہے چاہے وہ کوئی بھی ہو۔