طلبہ کی باہمی جڑت کے ساتھ طلبہ یونین کی بحالی اور طلبہ کی جدوجہد سے ہی طلبہ کے تمام تر مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے۔
Day: ستمبر 2، 2022
حیات ہی ہے بشر کا تمام سرمایہ
جب تک یہ سرمایہ دارانہ نظام موجود ہے اور اس کا رائج شدہ بوسیدہ نظام تعلیم موجود ہے نوجوان یوں ہی اپنی زندگیوں کو ضائع کرتے رہیں گے۔ مقابلے بازی کی اس عفریت سے پیچھا چھڑانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ راستہ ایک اجتماعی اشتراکی معاشرے کے قیام سے ہی تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ اس نظام کی تلخیوں کو اپنے اندر سمو کر گھٹ گھٹ کے مرنے کے بجائے اس کے خلاف لڑائی کو ہر سطح پر منظم کرنا ہو گا اور ان مشکلات کے دلدل کو عبور کرتے ہوئے ایک نئے باب کا آغاز کرنا ہو گا جو سوشلسٹ انقلاب کے ذریعے ماضی کے ان تمام اندھیروں کو ختم کر دے۔
یوکرین اور کشمیر پر سامراجی تسلط: کشمیر گلوبل کونسل کا بین الاقوامی سیمینار
”یوکرین کو آج ایک بڑی ایٹمی طاقت کاسامنا ہے جبکہ جموں کشمیر پر ایشیا کی تین ایٹمی طاقتوں کا قبضہ ایک عرصے سے جاری ہے۔“
مہنگائی نے 47 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، 27.3 فیصد تک پہنچ گئی
حکومت نے رواں مالی سال کیلئے مہنگائی کا ہدف 11.5 فیصد مقرر کیا گیا، لیکن اسٹیٹ بینک نے خود کو سرکاری ہدف سے دور کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 18 سے 20 فیصد کی حد میں رہ سکتی ہے۔ سیلاب کے بعد ابتدائی اندازوں کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح 24 سے 26 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔
عالمی این جی اوز کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں سے روک دیا گیا
لوگوں کو معمولی زندگی میں واپس لانے کیلئے ہر سطح پر بڑے پیمانے پر کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بین الاقوامی این جی اوز اور انسانی ہمدردی کے اداروں کو سہولیات فراہم کرنی چاہئیں، جنہوں نے اس آزمائشی وقت میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔
جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پونچھ کا اجلاس، اہم فیصلے
نجی مالکان کو کرائے کی مد میں اب تک جتنی رقم دی جا چکی ہے اس میں جامعہ کے اپنے کیمپسز تعمیر کئے جا سکتے تھے مگر افسوس کے کئی سالوں سے اس پر انتظامیہ کی طرف سے کوئی سنجیدہ اقدامات ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔
علی وزیر کو رہا کیا جائے: عمران خان
وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن علی وزیر کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی وزیر کو صرف اس لئے رہا نہیں کیا جا رہا کہ مسٹر ایکس وائی زیڈ نے عدالت کو منع کر رکھا ہے کہ علی کو رہا نہیں ہونے دیناجبکہ مجھے اس لئے گرفتار نہیں کیا جا رہا کیونکہ مسٹر ایکس وائی زیڈ نے منع کر رکھا ہے کہ عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دینا نہیں تو وہ اور بھی مقبول ہو جائے گا۔
سیلاب سے 30 لاکھ بچوں کی زندگی خطرے میں ہے
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں صحت کی 900 کے قریب سہولیات کو نقصان پہنچا یا تباہ کیا گیا ہے۔ جس سے لاکھوں لوگ صحت کی دیکھ بھال اور علاج معالجے سے محروم ہیں۔
سنید داوڑ شہید میموریل ریفرنس آج لاہور میں منعقد کیا جائے گا
’سنید داوڑ شہید لاہور کے مہربان اور بہادر کارکنوں میں سے ایک تھے۔ جون میں انہیں طالبان نے گولی مار دی، جب وہ وزیرستان میں اپنے خاندان سے ملنے جا رہے تھے۔ ان کی میراث کو خراج تحسین پیش کرنے اور مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ہماری لڑائی میں آگے بڑھنے کیلئے حکمت عملی بنانے کیلئے کل ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ کامریڈ کیلئے شاندار میموریل کانفرنس کے انعقاد پر پروگریسو سٹوڈنٹس کلیکٹو کو خراج تحسین۔‘