Month: 2023 ستمبر


50 سال پہلے: چلی کی کمیونسٹ حکومت کا 9/11، جو امریکہ نے کروایا

11 ستمبر 1973ء کو لاطینی امریکی ملک ’چلی‘ میں کمیونسٹ رہنما سلواڈور ایلندے کی منتخب سوشلسٹ حکومت کا تختہ فوجی بغاوت کے ذریعے الٹ دیا گیا تھا۔ چلی میں جمہوری دور کے آغاز کے بعد یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور جنرل آگسٹو پنوشے نے امریکی حمایت سے نیولبرل پالیسیوں کے نفاذ کا آغاز کیا تھا۔ یہ نائن الیون صرف اسی وجہ سے مشہور نہیں ہے کہ اقتدار پر فوجی قبضہ کروایا گیا، بلکہ اس فوجی قبضے اور امریکی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرنے والے ہزاروں انقلابیوں کا قتل عام کیا گیا اور ظلم و جبر کی ایک بھیانک تاریخ مرتب کی گئی۔ یوں یہ نائن الیون 2001ء کے نائن الیون سے زیادہ دہشت ناک، خوانخوار اور بربریت پر مبنی تھا۔

مینڈل کے سو سال

ارنسٹ مینڈل ایک بین الاقوامیت پسند اور انقلابی کارکن تھے، جنہوں نے زندگی بھر سوچ اور عمل کو یکجا کیا۔ فکری لحاظ سے ان کے وسیع نظریاتی کام، معاشی اور سیاسی صورت حال پر ان کے بہت سے تجزیوں اور بے شمار مضامین نے کارکنوں، طلبہ، محققین، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور سماجی و سیاسی تنظیموں کے رہنماؤں کی ایک بڑی نسل کو متاثر کیا۔ انہوں نے فورتھ انٹرنیشنل کی قیادت میں اہم کردار ادا کیا، وہ تنظیمیں تعمیر کرنے میں ماہر تھے۔ انہوں نے فورتھ انٹرنیشنل اور مختلف ملکوں میں اس کے سیکشنزکی تعمیر کے لیے اتنی ہی توانائی صرف کی جتنی نظریاتی اور سیاسی کام کی تیاری کے لیے کی۔ مینڈل 20 ویں صدی کے دوسرے نصف کے بین الاقوامی قد کے تقریباً 20 مارکسی دانشوروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا شمار ان چند افراد میں ہوتا ہے جو تخلیقی اور اختراعی فکری تصریح کے ساتھ عمل کو یکجا کرنے میں کامیاب رہے۔

علی گڑھ کے ہم عصر شعرا، معروضی حقیقتوں سے باطنی کیفیتوں تک!

غیر منقسم ہندوستان میں انجمن ترقی پسند مصنفین کی مقبولیت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دانشوروں کا کردار بہت اہم تھا۔ اس دور میں یہ علی گڑھ کے اساتذہ اور طلبا ہی تھے جن کی نگارشات کبھی عام لوگوں کے استحصال کی ترجمان اور کبھی برطانوی سامراج سے آزادی کے ترانے بن کر ملک کے طول و عرض میں پھیل گئیں۔ اس وقت کے معروف ادیب آلِ احمد سرور، سید سجاد حیدر یلدرم اور رشید احمد صدیقی یونیورسٹی کے شعبہئ اردو کے سربراہ رہے۔ ترقی پسند تحریک میں شامل علی سردار جعفری، اسرارالحق مجاز، اختر الایمان ور دوسرے نامور شعرا کا تعلق بھی اسی شعبے سے تھا جنہوں نے معاشرے کے مسائل اور تحریک آزادی کے نعروں کو عوام الناس تک پہنچایا۔

15 ستمبر کو شکار پور میں ماحولیاتی انصاف مارچ کرینگے: فاروق طارق

پاکستان کے لئے تلافی: ہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے ماحولیاتی نقصانات کے لئے امیر ممالک سے منصفانہ معاوضے کا مطالبہ کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ذمہ دار ان کے حصے کے بوجھ کو برداشت کریں۔
٭ سیلاب متاثرین کے لئے رہائش: پچھلے سال کے سیلاب نے بے شمار خاندانوں کو بے گھر کر دیا۔ ہم متاثرین کو ان کی زندگیوں کی تعمیر نو کے لئے فوری رہائش اور مدد کی وکالت کرتے ہیں۔

وینزویلا: کیمونسٹ پارٹی پر پابندیاں، فورتھ انٹرنیشنل کی مذمت

فورتھ انٹرنیشنل نے وینزویلا کی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینی طور پر وینزویلا امریکی اور یورپی سامراجی طاقوتو کے محاصرے میں ہے۔ اس جارحیت کی وجہ سے اسکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس کے براۂ راست نتائج محنت کش طبقے کے حالات زندگی پر مرتب ہوئے ہیں۔ تاہم آبادی پر یکطرفہ جبر کے اقدامات کے مجرمانہ اثرات کی مذمت کرنا بھی بہت ضروری ہے اور اہم اس میں ہمیشہ آبادی کا ساتھ دینگے۔

جموں کشمیر: 7 اضلاع میں مکمل ہڑتال، لاکھوں افراد سڑکوں پر

ضلع پونچھ میں راولاکوٹ، ہجیرہ، عباسپور، تھوراڑ، پانیولہ، کھائی گلہ، علی سوجل، چھوٹا گلہ، بیڑیں، شوکت آباد، تھلہ، ٹائیں ڈھلکوٹ، مجاہد آباد سمیت دیگر جگہوں پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ راولاکوٹ کے احتجاجی مظاہرے میں 30 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی، جبکہ پونچھ کے دیگر شہروں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔