Month: 2023 ستمبر


علی وزیر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار، تمام مقدمات کی تفصیل طلب

علی وزیر کے وکلا کی جانب سے تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات بتانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیاہے۔ منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ آج بدھ کے روز علی وزیر کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے۔ عصمت شاہجہان کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج گل اورنگزیب آج علی وزیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرینگے۔

امریکہ: موسمی آفات نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق نیشنل اوشینک اینڈ ایڈموسفیرک ایڈمنسٹریشن نے پیر کو کہا کہ 23 الگ الگ موسمی آفات نے جنوری سے اگست تک کم از کم ایک ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔ جو 2020ء میں سال بھر کے دوران قائم ہونے والے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

اسرائیل کا پہلا سرکاری وفد سعودی عرب پہنچ گیا

مسلم دنیا کا پاور ہاؤس سمجھا جانے والا سعودی عرب اسلام کے مقدس ترین مقامات کا گھر ہے، جہاں اسرائیلی حکام کی عوامی سطح پر نمائش نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ تاہم دونوں فریقیوں کے درمیان خفیہ روابط ہمیشہ رہے ہیں، جو جزوی طور پر ایران کے مشترکہ خوف کی وجہ سے بنائے گئے تھے۔

انڈیا میں جی 20 کے جواب میں پاکستان ٹی 20 (ٹیررسٹ 20) منعقد کرے گا

کانفرنس کے موقع پر ایک سائنسی سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اوریا مقبول جان کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں معروف خلائی ماہر زید حامد جنوں کی مدد سے دہشت گردی پر ایک تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ پاکستان نے اَسی کی دہائی میں جنوں کی مدد سے بجلی پیدا کر کے ایک بڑا سائنسی بریک تھرو کیا تھا۔ اسی ٹیکنالوجی کی مدد سے، جن قابو کرنے والے سائنسی ماہرین کا خیال ہے کہ جنوں کی مدد سے دہشت گرد حملے بھی کرائے جا سکتے ہیں جس سے نہ صرف فدائین کی قیمتیں جانیں بچائی جا سکیں گی بلکہ دنیائے کفر کے سیکیورٹی نظام کو بھی ناکام بنایا جا سکے گا۔

جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر لاہور میں پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر جی 20 ممالک کو عالمی جنوب کے ممالک کو قرضوں کے جال میں پھنسانے کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرین نے دنیا کی20 بڑی معیشتوں کیخلاف ماحولیاتی تباہی پھیلانے پر کاروائی سمیت عوامی فنڈز کو فوسل فیول سے دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں 100 فیصد قابل تجدید توانائی کو تیز، منصفانہ اور مساوی طور پر منتقل کیا جائے۔